فردوس عاشق اعوان نے پیپلزپارٹی کے قادرمندوخیل کو تھپڑ کیوں مارا؟ وجہ بتادی

فردوس عاشق اعوان نے پیپلزپارٹی کے قادرمندوخیل کو تھپڑ کیوں مارا؟ فردوس عاشق اعوان نے وجہ بتادی

گزشتہ روز معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے پیپلزپارٹی کے ایم این اے قادر مندوخیل کو تھپڑماردیا۔

وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فردوس عاشق اعوان اور قادرمندوخیل آپس میں لڑرہے ہیں، فردوس عاشق اعوان انتہائی غصے میں دکھائی دے رہی ہیں، انہوں نے قادرمندوخیل کو گریبان سے پکڑ کر گالی دی اور تھپڑ جڑدیا

جس پر قادرمندوخیل بھی جواب وار کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اسی دوران جاوید چوہدری بھی چیختے نظر آتے ہیں کہ بس کردیں جبکہ ایکسپریس ٹی وی کا سٹاف بھی لڑائی چھڑوانے آتا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کے اس اقدام پر تنقید ہوئی تو فردوس عاشق اعوان نے ویڈیو پیغام جاری کیا اور بتایا کہ قادرمندوخیل نے ایسی کیا حرکت کی جس پر انہوں نے اسے تھپڑمارا۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ٹاک شو کے دوران پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل کی جانب دھمکیاں دی گئیں۔ قادر مندوخیل نے بدزبانی اور بدکلامی کرتے ہوئے میرے مرحوم والد اور مجھے گالیاں دیں۔ اپنے دفاع میں مجھے انتہائی قدم اٹھانا پڑا! قانونی ٹیم سے مشاورت کےبعد قادر مندوخیل کےخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائیگی۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹس میں مزید کہا کہ جاوید چوہدری صاحب کے ٹی وی شو میں پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل کے ساتھ ہونے والی بحث میں تصویر کا ایک رخ دکھایا جارہا ہے۔ قادر مندوخیل کی غلیظ زبان اور گالیوں کو اس ویڈیو کا حصہ نہ بنا کر یکطرفہ پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کے مطابق سیاسی مکالمے سے ہٹ کر مندوخیل کی جانب سے میرے والد اور مجھے غلیظ گالیاں بکی گئیں۔ ایسے بدتہذیب افراد کا سیاست اور اخلاقیات سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ لوگ سیاست اور معاشرے کے چہرے پر بدنما دھبے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے مطالبہ کیا کہ قادر مندوخیل کے اس رویے اور عمل کے خلاف جلد قانونی چارہ جوئی کی جائیگی! ایکسپریس ٹی وی سے درخواست ہے کہ معاملے کی مکمل ویڈیو سامنے لائیں!

  • ڈاکٹر صاحبہ ذرا اپنی حیثیت کو دیکھتی پھر کسی نامعلوم ایم این اے کیساتھ پروگرام میں بیٹھتی۔۔۔ اور اگر بیٹھ ہی گئی تھی اور اس نے کچھ غلط بات کہہ بھی دیا تھا آپ احتجاجاً اٹھ کے چلی جاتی اور اس جاہل کی بجائے جیدے جنگھڑ کو سنا کے وہاں سے نکل آتی یا اس جاہل کو جانے پہ مجبور کرتی۔۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >