بجٹ کے موقع پر ن لیگ کے ناراض ارکان کی الگ نشستوں کیلئے درخواست ، معاملہ کیا ہے؟

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے الگ نشستوں کے لیے درخواست جمع کرادی۔

جلیل شرقپوری نے اپنی اور ہم خیال لیگی ارکان کی الگ نشستوں کے لیے درخواست اسپیکر کو جمع کرائی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے ناراض ایم پی اے میاں جلیل شرقپوری کی درخواست میں کہا گیا ہےکہ اصولی اختلاف کی بنیاد پرن لیگ کے ساتھ چلنا مشکل ہے اورانکے ساتھ بیٹھنا مناسب نہیں، مجھے اور ہم خیال ساتھیوں کو اسپیکر کے دائیں جانب الگ نشستیں الاٹ کی جائیں

معروف صحافی رانا عظیم نے اس پر تبصرہ کیا کہ ن لیگ چاہتی تو ان ناراض ارکان کو مناسکتی تھی لیکن مریم نواز نے ایسا نہیں کیا کیونکہ ان ناراض ارکان کا کہنا تھا کہ ہم مریم نواز اور نوازشریف کے بیانئے سے اتفاق نہیں کرتے ۔

راناعظیم نے مزید کہا کہ بجٹ کے موقع پر انکے علیحدہ نشستوں کی درخواست دینے کا مطلب ہے کہ پنجاب میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی اور نہ ہی حکومت کہیں جارہی ہے جبکہ بجٹ بھی پاس ہوجائے گا۔

  • گشتی فراری منیرے کنجر مختارے کنجر صفدرے کنجر ،پرویز جھوٹ شدید اور امرتسری کنجر دلے ہاراں والے کا حقیقی جانشیں نواز شریف بٹ
    اب اپنی تشریف کا اور بھی زور لگائیں گے اور مودی ، متل اور انڈیامیں اپنے بندوں کو ایکٹیو کرنے کی کوشش کریں گے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >