سیالکوٹ، کروڑوں کی لاگت سے بننے والا ترقیاتی پراجیکٹ ٹیکس پیئر کے نام سے منسوب

سیالکوٹ، کروڑوں کی لاگت سے بننے والا ترقیاتی پراجیکٹ ٹیکس پیئر کے نام سے منسوب

وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے بتایا کہ سیالکوٹ شہر میں 14کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والا سیوریج کا پراجیکٹ شہر کے اس فرد کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جس نے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار کی ترقیاتی منصوبوں کوٹیکس دہندگان کے نام سے منسوب کرنے کی مہم جاری ہے جس کے تحت سیالکوٹ میں 14کروڑ کی لاگت سے شروع ایک اور منصوبہ ٹیکس دہندہ کے نام کردیا گیا۔

عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ سیالکوٹ میں 14 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع ہونے والا ایک اور منصوبہ ٹیکس پیئر کے نام! کلین گرین سیالکوٹ کے تحت شہر کے جدید سیوریج سسٹم کا سنگ بنیاد شہر کے سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہری سے رکھوایا گیا ہے، شہر میں 20 ارب روپے کی لاگت سے جاری ہر پراجیکٹ پر عوام کے نام کی تختی ہوگی۔

یاد رہے کہ عثمان ڈارنے شہر کے ترقیاتی منصوبوں پر اپنا نام نہ لکھنے کا اعلان کیا تھا اور اب معاون خصوصی نے بتایا ہے کہ شہر میں 20ارب روپے کی لاگت سے 5میگا پراجیکٹس پرکام جاری ہے ، ہر ترقیاتی منصوبے پر علاقے کے ٹیکس پیئر کے نام کی تختی لگے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کی جانب سےمنصوبےاپنے خاندان کےنام منسوب کرنے کی روایت ختم کرنی ہے، عوام کے پیسے سے اپنی ذاتی اورخاندانی سیاست کی تشہیرنہیں کروں گا، شہرمیں 20ارب روپےکی لاگت سےجاری ہرپراجیکٹ پرعوام کےنام کی تختی ہوگی۔

معاون خصوصی امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ایشین ڈویلپمنٹ بینک، وزیراعلی اور وزیراعظم کا شکرگزار ہوں ، سیالکوٹ کے شہری ہرسال 10ارب ٹیکس قومی خزانے میں جمع کروا رہے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >