وزیراعظم کی حکمت عملی کام کر گئی،کتنے ارب ڈالر کا قرض معطل؟

وزیراعظم عمران خان نے دیگر ممالک کے ساتھ ملکر ایسی حکمت عملی بنائی کہ جی20 ممالک کے 3.7 ارب ڈالرز کے قرضوں کی ادائیگی معطل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق جی 20 ممالک نے پاکستان کے لیے 3.7 ارب ڈالرز کا قرض معطل کر دیا ہے، جس کی اب پاکستان کو فوری طور پر ادائیگی نہیں کرنا پڑے گی۔

وزیراعظم اور وفاقی حکومت کی اس کامیابی پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ امیر ممالک نے کورونا کے باعث پاکستان کے قرض کی اقساط معطل کر دی ہیں، گزشتہ برس بھی پاکستان کو یہ سہولت دی گئی تھی۔

فواد چوہدری نےمزید کہا کہ پاکستان کو 3 اعشاریہ 7 ارب ڈالرز کا قرض چند ماہ میں ادا کرنا تھا، تاہم اس کی معطلی سے اب زر مبادلہ کے ذخائر پر پڑنے والا ممکنہ دباؤ ختم ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال کے آخر تک ملکی معیشت کے حالات بہتر ہوں گے تو قرض ادائیگی باآسانی کی جا سکے گی۔ جی 7 ممالک کے سربراہ اجلاس کے حوالے سے وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان جی7 ممالک کی سیاست میں شامل نہیں۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ جی 7 ممالک کی اپنی سیاست ہے، ان کا چین مخالف ایجنڈا ہے، پاکستان کا اس سے کوئی تعلق نہیں، ہمارے اور چین کے درمیان مضبوط دفاعی اور معاشی تعلقات ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >