اپوزیشن کا ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک واپس لینے کا فیصلہ

اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک واپس لینے کا فیصلہ کرلیا، عدم اعتماد کی تحریک واپس لینے کا فیصلہ حکومت کی درخواست پر کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں ہنگامہ آرائی اور احتجاج کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاملات طے پاگئے اور حکومت اوراپوزیشن کےدرمیان کمیٹی کے قیام پر اتفاق کرلیا گیا۔

معاملات طے ہونے کے بعد اپوزیشن ڈپٹی اسپیکرکےخلاف تحریک عدم اعتمادواپس لینے پرتیار ہوگئی جبکہ اپوزیشن اس حوالے سے درخواست آج جمع کروائے گی۔

واضح رہے کہ 10 جون کے اجلاس میں کورم کی نشاندہی نظرانداز کرنے پر اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی جس کی ووٹنگ کل ہونا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کی، ملاقات میں ن لیگ نے رانا ثنا اللہ اور سردار ایاز صادق ، رانا تنویر اور مولانا اسعد محمود شامل تھے، جس میں اسپیکر نے ایوان کو خوشگوارماحول میں چلانے کے لیے تعاون کرنے کی درخواست کی تھی۔

اپوزیشن رہنماؤں نے اسپیکر اسدقیصر سے شکوہ کیا تھا کہ آپ کا رویہ جانبدارانہ ہے، ایوان کو چلانا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے، حکومت کا رویہ افسوسناک ہے

  • عوام تو ان بے غیرتوں کو ہاتھ تک نہیں لگا سکتے ، اچھا ہے کہ یہ حرامی خود ایک دوسرے کو پاگل کتے کی طرح پڑ گئے ہیں .الله کرے کہ ان میں سے کوئی ہال سے واپس نہ آ سکے .


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >