سیاسی رہنماؤں کو پیپلزپارٹی میں شامل کرانے کیلئے آصف زرداری کی کوششیں تیز

سیاسی رہنماؤں کو پیپلزپارٹی میں شامل کرانے کیلئے آصف زرداری کی کوششیں تیز

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنی سیاسی جماعت پیپلزپارٹی میں سیاسی رہنماؤں کی شرکت کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری پنجاب اور بلوچستان میں سیاسی رہنماؤں کو اپنی پارٹی میں لانے کیلئے سرگرم نظر آرہے ہیں، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان کے دورہ لاہور کے موقع پر متعدد اہم سیاسی شخصیات پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرسکتی ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس جدوجہد کے دوران پیپلزپارٹی سے تحریک انصاف میں جانے والے سیاسی شخصیات اور حلقوں میں مضبوط سیاسی امیدواروں سے رابطے کیے جارہے ہیں، بلوچستان سے مؤثر سیاسی قبیلے اور پنجاب سے متعدد سیاسی شخصیات پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

آصف علی زرداری کا دورہ لاہور کے موقع پر سابق گورنر پنجاب ذوالفقار خان کھوسہ سے ملاقات کا بھی امکان ہے جس میں ذوالفقار خان کھوسہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرسکتے ہیں، دیگر سیاسی شخصیات سے رابطے اور پیپلزپارٹی پنجاب کو مضبوط کرنے کیلئے مرکزی قیادت کی جانب سے قاسم ضیاء کو اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

پیپلزپارٹی کے ذرائع کا حوالہ دے کر میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آصف علی زرداری دورہ لاہور کے دوران اپنے طبی معائنہ کے ساتھ مصروف سیاسی وقت گزاریں گے، اس دوران ان کی سابقہ حلیف جماعتوں کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی ہوں گی اور وہ حاجی عزیز الرحمان چن کی عیادت کیلئے ان کے گھر بھی تشریف لے جائیں گے۔

  • سندھ اور بلوچستان کے علاؤہ ان چوروں کو پنجاب اور کے-پی میں کوئی پوچھتا بھی نہیں سوائے دس نمبریوں کے ۔

  • Sir Asif Ali Zardari must announce some schemes to attract good candidates. Such as we will built more mosques in UAE by appointing Ayan Ali head of this program being most experienced in party.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >