وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کے جوابات پر افغان اینکر لاجواب

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کے افغان اینکر کو کرارے جواب۔۔ افغان اینکر لاجواب

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے افغان ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا۔ٹی وی اینکر لطف اللہ کو متعدد سوالات پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔

اینکر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے طالبان لیڈروں کی موجودگی سے متعلق کرتے ہوئ پوچھا کہ طالبان لیڈر ہیبت اللہ، سراج حقانی اور ملایعقوب کہاں ہیں؟۔

اس پر شاہ محمودقریشی نے اینکر کو جواب دیا کہ اپنی حکومت سے پوچھیں کہ وہ کہاں ہیں، وزیرخارجہ کے اس غیر متوقع جواب پر اینکر لطف اللہ ہکابکا رہ گئے۔

اینکر نے کوئٹہ اور پشاور میں طالبان شوریٰ کی موجودگی سے متعلق سوال کیا تو شاہ محمود قریشی نے جواب دیا کہ طالبان کی پاکستان میں کوئی محفوظ پناہ گا نہیں، زیادہ تر افغان طالبان کی قیادت افغانستان میں ہے۔

شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ کوئٹہ اور پشاور شوریٰ کے بارے میں ایک دہائی سے سن رہے ہیں، لیکن اس میں کوئی حقیقت نہیں۔

افغان صحافی کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہا کہ چند برسوں سے بہت سی چیزیں چل رہی ہیں لیکن ہم پرانے معاملات میں پھنسے ہوئے ہیں، افغانستان کو اس سے نکلنا ہوگا، اگر اس معاملات سے نہیں نکل پاتے تو امن کیلئے لمبا سفر نہیں ہو پائے گا۔

شاہ محمودقریشی کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں امن صرف تب آ سکتا ہے جب سب ایک ساتھ بیٹھیں گے اور مفاہمت کریں گے۔ اگر افغانستان کو معاشی تحفظ، سرمایہ کاری اور علاقائی تجارت چاہیے تو یہ صرف امن کے ذریعے ممکن ہو سکتی ہے۔

اینکر کے ایک سوال پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں امن اوراستحکام دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں ، ایک پرامن افغانستان ہمیں علاقائی رابطہ فراہم کرتا ہے جس کی ضرورت ہے۔

شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ گزشتہ چند سالوں سے پاکستان کہتا چلا آ رہا ہے کہ مسئلہ افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں، افغانستان سے متعلق فیصلے افغانوں نے کرنے ہیں، ہم صرف ثالثی کا کردار ادا کر سکتے ہیں، افغانستان میں امن کیلئے ہم اپنا ہر قسم کا تعاون دینے کو تیار ہیں۔

  • There are a lot of place where h could have answers better.
    Specially when continuously the question aimed at Taliban presence in Pakistan, a very simple argument would be to understand if Taliban is an acceptable political party in Afghanistan.

  • Just watching this interview, I believe that SMQ is not the best person for this job. Specially questions regarding terrorism, he is absolutely unable to clarify the cloud.

  • معلوم نہیں کہ قریشی صاحب اتنا ڈر ڈر کر کیوں بولے۔ شاید یہ چاہتے ہوں کہ افغانستان میں ان کا کوئی جملہ لے کر پاکستان کے خلاف نفرت کی آگ نہ بھڑکائی جائے یا امریکہ بہادر کی "جیت” پر کوئی داغ نہ لگ جائے۔

    بہرحال قریشی صاحب مجرمانہ گھبراہٹ کے ساتھ بولتے رہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >