فیٹف گرے لسٹ پاکستان کو دباؤ میں رکھنے کا ذریعہ ہے، شاہ محمودقریشی

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ فیٹف گرے لسٹ پاکستان کو دباؤ میں رکھنے کا ذریعہ ہے، اگر ایف اے ٹی ایف ٹیکنیکل فورم ہوتا تو پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔

شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ بھارت اس فورم کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرتا رہا ہے اور اب بھی استعمال کرنا چاہتاہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے مقاصد کیلئے کام کرتے رہیں گے، بے شک ایف اے ٹی ایف ہمیں گرے لسٹ سے نکالے یا نہ نکالے۔

اپنے ایک اور بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تعین کرنا ہو گا کہ ایف اے ٹی ایف ایک تکنیکی فورم ہے یا سیاسی ؟ تسلیم کیا گیا کہ پاکستان نے 27 میں سے 26 نکات پر مکمل عملدرآمد کیا، باقی ایک نکتے پر کافی حد تک عملدرآمد کرلیا، ایسی صورت حال میں گرے لسٹ میں رکھنے کی کوئی گنجائش نہیں بنتی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بعض قوتیں یہ چاہتی ہیں کہ پاکستان کے سر پر تلوار لٹکتی رہے، ہم نے جو بھی اقدامات اٹھائے وہ اپنے مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے اٹھائے، ہمارا مفاد کیا ہے ؟ ہمارا مفاد یہ ہے کہ منی لانڈرنگ نہیں ہونی چاہیئے۔پاکستان کی

وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ منشاء یہ ہے کہ ہم نے دہشت گردی کی مالی معاونت کا تدارک کرنا ہے، جو بات پاکستان کے مفاد میں ہے وہ ہم کرتے رہیں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >