پانچ منٹ سے زائد کال پر ٹیکس سے کیسے بچاجائے؟ پی ٹی آئی رہنما نے طریقہ بتا دیا

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے عوام کو ٹیلیفون کالز پر عائد کئے گئے ٹیکس سے بچنے کا طریقہ بتا دیا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے پانچ منٹ سے زائد کال پر موبائل فون پر ٹیکس عائد کرنے کے حوالے سے کہا کہ نوجوانوں کو کہتا ہوں اب رات کو لمبی کالیں نہ کریں اب اس پر ٹیکس لگے گا، شاید اس سے کچھ بہتری ہو۔

ہمایوں اخترخان کا کہنا تھا کہ کام کی بات تو پانچ منٹ میں ہو جاتی ہے، اگر لمبی بات کرنی ہو تو پانچ منٹ کی کال پوری ہونے سے پہلے بند کر کے دوبارہ کال کر لی جائے۔

فون کال پانچ منٹ سے پہلے بند کردیں۔ ٹیکس سے بچنے کے لئے رہنما تحریک انصاف کا عوام کو مشورہ۔ دیکھیے

فون کال پانچ منٹ سے پہلے بند کردیں۔ ٹیکس سے بچنے کے لئے رہنما تحریک انصاف کا عوام کو مشورہ۔ دیکھیے

Posted by HUM News on Friday, June 25, 2021

دوسری جانب ٹیلی کام انڈسٹری نے پانچ منٹ کی موبائل فون کالز پر 75 پیسے اضافی ٹیکس کو ناقابل عمل قرار دے دیا ہے۔

ٹیلی کام کمپنیوں کا کہنا ہے کہ پانچ منٹ کی موبائل فون کالز پر 75 پیسے اضافی ٹیکس سے بنڈل آفر کی سہولت والے 98 فیصد پری پیڈ صارفین کے لیے مشکلات پیدا ہوجائیں گی اور یہ بنڈلز کے خاتمے کا بھی باعث بن سکتا ہے۔

ٹیلی کام انڈسٹری کے عہدیداروں کے مطابق یہ ٹیکس صارفین کو پانچ منٹ سے پہلے کال کاٹ کر دوبارہ ملانے کی ترغیب دے گاجس سے وہ اضافی ٹیکس سے بچ جائیں گے اور حکومت کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔

انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 منٹ کی موبائل فون کال پر پہلے ہی 19.5 فیصد ایف ای ڈی اور دیگر ٹیکسز عائد ہیں، پرانے ٹیکسز کے ساتھ 5 منٹ کی کال ایک روپیہ 98 پیسے کی تھی، نئے ٹیکس سے 5 منٹ سے زائد کی کال 2 روپے 72 پیسے کی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق حکومتی فیصلے سے پری پیڈ پیکیجز زیادہ مہنگے ہوں گے جو کم آمدن والے افراد استعمال کرتے ہیں، 5 منٹ سے زائد کی کال پر اس اضافے سے ٹیکس ریٹ 65 فیصد تک پہنچ جائے گا۔

حکومت کے اس فیصلے پر ان صارفین جو پری پیڈ بنڈل پیکیجز استعمال کرتے ہیں، انکی طرف سے سخت ردعمل دیکھنے میں آیا ہے، ان صارفین کا کہنا تھا کہ حکومت کا یہ فیصلہ انکے لئے مشکلات پیدا کرے گا اور وہ لمبی بات کرنے سے محروم ہوجائیں گے۔

بعض صارفین نے اس فیصلے کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ ٹیکس عائد کرنے سے وہ افراد کال کرنے سے باز آجائیں گے جو ساری رات موبائل پر لمبی بات چیت پر لگے رہتے ہیں، نہ وقت پر سوتے ہیں اور صبح دیر تک سوتے رہتے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>