حامد میر امریکہ کیوں جارہے ہیں؟ پلان بتادیا


حامد میر نے اداروں سے محاذآرائی کو ناسمجھی قرار دیدیا۔۔ حامد میر کا بیرون ملک جانے کا عندیہ

ایک آن لائن ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ پرویز مشرف کا دور میرے لئے اتنا برا نہیں تھا جتنا کہ عمران خان کا دور۔ عمران خان کے دور میں تو مجھ پر پرویز مشرف دور سے بھی زیادہ پابندیاں ہیں، لیکن مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا، کتنا عرصہ پابندیاں لگا لیں گے، چھ مہینے، سال

سینئر صحافی کا مزید کہنا تھا کہ پرویز مشرف ڈکٹیٹر تھا لیکن اس سے بات کرنا آسان تھی، اسکی کچھ کوالٹیز تھیں اسکی کوالٹیز یہ تھیں کہ وہ منافق نہیں تھا۔ جو اوپر سے تھا ، اندر سے بھی وہی تھا۔

حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ نہ کورٹ کا آرڈر ہے نہ پیمرا کا آرڈر ہے پھر بھی میں جدھر بھی جاتا ہوں لوگ مجھ سے پیار کرتے ہیں۔میں انکا شکرگزار ہوں لیکن اسکا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم اس صورتحال میں کسی ادارے کے خلاف محاذ آرائی شروع کردیں، حالات اس طرح کے ہیں کہ ہمیں تھوڑی سی سمجھداری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کی بہت بڑی یونیورسٹی فیلوشپ آفر کرتی ہے اور ایک سال کیلئے مجھے وہاں جانا پڑتا ہے اور میں وہاں پہ کسی ریسرچ پراجیکٹ پہ کام کرتا ہوں، اسکے نتیجے میں کوئی کتاب لکھ دیتا ہوں اور وہاں کے اخباروں میں لکھتا ہوں ۔میرا خیال ہے کہ ایک ڈیڑھ سال کیلئے وہاں جانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

سینئر صحافی نے مزید کہا کہ میں نے ابھی فائنل نہیں کیا لیکن بندے کو زندگی میں کچھ نہ کچھ سیکھنا بھی چاہئے، ہم نے پچھلے 15، 20 سال میں ٹی وی اور میڈیا پہ کام نہیں کیا بلکہ جدوجہد میں گزاردئیے۔ اس میں تھوڑا سا لرننگ پراسیس بھی ہونا چاہئے۔

حامد میر کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ آپ ہر کام پاکستانی میڈیا پر کریں، آپکو اپنے گول اچیو کرنے کیلئے غیرملکی میڈیا پر بھی کام کرنا چاہئے۔اسامہ بن لادن کا انٹرویو محض سٹوری کیلئے کیا تھا۔ ملالہ یوسفزئی کا پہلا انٹرویو جو میں نے کیا وہ اسامہ بن لادن سے بھی زیادہ مشکل تھا

  • One free advice to Hamid Mir jafar….
    "It is better to keep your mouth closed & let people think you are a fool than to open it & remove all doubt”.
    Hamid Mir Jafar you thought you are invincible…now you realized that you are irrelevant.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >