صحت کارڈ سے مستفید ہونے والے سیاسی مخالفین بھی اس منصوبے کے معترف

پاکستان تحریک انصاف حکومت کی جانب سے متعارف کروائے گئے صحت کارڈ منصوبے سے مستفید ہونے والے سیاسی مخالفین بھی اس کے معترف ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیاسی مخالفین حکومت کے ہر مںصوبے کی طرح صحت کارڈ کے منصوبے کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے آئے ہیں اور ان میں مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمیعت علمائے اسلام ف بھی پیش پیش ہے۔

مگراس صحت کارڈ اسکیم کے تحت مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا لطف الرحمان کے ذاتی معاون نے نہ صرف اپنا علاج کروایا بلکہ اس منصوبے کے معترف بھی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مولانا لطف الرحمان کے ذاتی معاون نے اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں صحت کارڈ اسکیم کے تحت اپنا علاج کروایا اور اس اسکیم کے تحت ملنے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

یادرہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال اگست میں خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ کی فراہمی کے پروگرام کا افتتاح کیا تھا، اس وقت خیبرپختونخوا ملک کا واحد صوبہ ہے جہاں کے ہر خاندان کو صحت کارڈ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >