عابدشیر علی اور پاکستانی نژاد فیملی کے درمیان لڑائی کی اصل وجہ سامنے آگئی

عابد شیر علی کی ننگی گالیاں۔۔ عابدشیر علی اور ایک فیملی کے درمیان لڑائی کی اصل وجہ سامنے آگئی۔

سابق رکن قومی اسمبلی عابد شیر علی ایک بار پھر آپے سے باہر ہوگئے اور خواتین سے سامنے بے دریغ گالیوں کا استعمال کرنے لگے۔

واقعہ شمالی لندن میں پیش آیا، جہاں عید کی شام عابد شیر علی اور سلمان شہباز اور شریف فیملی کے دیگر افراد کے ساتھ ترکش ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئے تھے کہ اس دوران ان کا پاکستانی نژاد فیملی سے جھگڑا ہوگیا۔

جھگڑے کے دوران عابد شیر علی نے بچوں اور خواتین کی موجودگی میں خاتون اور مرد کو ننگی گالیاں دینی شروع کر دیں۔

عابد شیر علی کی وائرل ویڈیو میں مسلسل دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اس مرد کی بہن کو نازیبا الفاظ، گندی گالیاں دے رہے ہیں اور مسلسل دیئے جا رہے ہیں۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز بھی موجود ہیں تا ہم سلمان شہباز نے عابد شیر علی کو گالیاں دینے پر کچھ نہ کہا پہلے خاموش بیٹھے رہے پھر سلمان شہباز نے ویڈیو بنانا شروع کر دی

ریسٹورینٹ کے عملے نے اس موقع پر دونوں کو چپ کرانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے

ریسٹورنٹ صارف فیملی کا کہنا تھا کہ ہم ریسٹورنٹ کے باہر قطار میں کھڑے تھے جب عابد شیر علی اور سلمان شہباز قطار توڑ کر کھانا کھانے اندر چلے گئے، ہم نے انہیں کہا کہ لندن میں آپ قطار نہیں توڑ سکتے تو اس پر ہمارا جھگڑا ہوا۔

جبکہ دوسری جانب عابد شیر علی نے دعویٰ کیا کہ ہم فیملی کے ساتھ کھانا کھا رہے تھے جب اس فیملی کے افراد نے ہماری ٹیبل پر آکر کہا کہ آپ ہمارا پیسہ لوٹ کر یہاں کھانے کھا رہے ہیں، اس بات پر جھگڑا ہوا، جس پر ہوٹل انتظامیہ نے اس فیملی کو ریسٹورنٹ سے نکال دیا۔

  • پاکستان سے سارے چور ڈاکووں کا ٹولہ عوام کا پیسا لوٹ کر لندن فرار ہو گیا ہے ان کو پاکستان گھسیٹ کر جیلوں میں الٹا لٹکا دیا جائے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >