آزادکشمیر گیلپ سروے کے نتائج، سب سے مقبول جماعت کونسی؟

آزادکشمیر کا انتخابی دنگل، پی ٹی آئی سب سے آگے، عمران خان سب سے مقبول لیڈر

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے 25 جولائی کو ہونیوالے انتخابات سے متعلق گیلپ پاکستان نے سروے رپورٹ جاری کردی۔

گیلپ سروے کے مطابق 44 فیصد عوام پی ٹی آئی کے حامی ہیں۔ 12 فیصد ن لیگ کے جبکہ پیپلزپارٹی کے حامی 9 فیصد ہیں۔

آزاد کشمیر میں مقبولیت کی دوڑ میں بھی وزیراعظم عمران خان سرفہرست ہیں۔ 67 فیصد عوام کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو جبکہ نوازشریف کو 47 فیصد، شہبازشریف کو 48 فیصد جبکہ مریم نواز کی پسندیدگی کی شرح 45 فیصد ہے۔

آزاد کشمیر کی عوام سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ موجودہ مسلم لیگ ن کی حکومت سے مطمئن ہیں؟ تو 60 فیصد عوام نے راجہ فاروق حیدر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آزادکشمیر کے بڑے مسائل میں ٹوٹی سڑکیں، صاف پانی کی عدم سہولت سرفہرست ہیں۔ 24 فیصد کے نزدیک ٹوٹی سڑکیں سب سے بڑا مسئلہ ہیں، 13 فیصد کے نزدیک صاف پانی کی عدم فراہمی، 10 فیصد کے نزدیک لوڈشیڈنگ جبکہ 8 فیصد کے نزدیک مہنگائی بڑا مسئلہ ہے۔

  • عجیب ملک ہے چور ڈاکو اور ملک دشمن
    ابھی بھی مقابلہ کر رہے ہیں؟ اور جاہل جن کو
    ذلیل کیا گیا ہے پھر ذلت کے لیے تیار ہیں
    ہا ہا ہا
    اس قوم کا میٹر گھوما ہوا لگتا ہے

  • اس قوم پر اللہ ہی رحم کرے تو کرے ورنہ ہماری حالت تو قابل رحم بھی نہیں ہے ہم چوروں اور ڈاکوؤں کی ابتک تسبیح پڑھ رہے ہیں اور الیکشن بھی لڑ رہے ہیں

  • ساٹھ فیصد لوگ مسلم لیگ کی موجودہ حکومت سے مطمعن ہیں۔ نواز شریف کو سینتالیس فیصد شہباز کو اڑتالیس فیصد اور مریم کو پینتالیس فیصد لوگ پسند کرتے ہیں۔ یعنی ایک سو چالیس فیصد لوگ نواز شہباز اور مریم کو پسند کرتے ہیں۔ جبکہ عمران کو سڑسٹھ فیصد پسند کرتے ہیں۔ اس سب کے باوجود مسلم لیگ کا ووٹ بارہ فیصد ہے اور پی ٹی آئی کو چوالیس فیصد کی حمایت حاصل ہے۔ کسی کو یہ حساب کتاب سمجھ آجائے تو سب پر رحم کرے اور سمجھا دے۔

    • This is Gallup Pakistan survey who are almost always wrong. They did not ask about voting intention but instead asked who will win this election. In interviews of public on different tv channels even voters of PPP and PMLn said that though they themselves are with PPP or PMLn yet they think that PTI will win the AJK elections based on experience of previous elections.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >