آزادکشمیر الیکشن 2021 میں بڑے بڑے اپ سیٹ

آزاد کشمیر الیکشن میں بڑے بڑے اپ سیٹ: سابق کابینہ کے10سے زائد ارکان الیکشن ہارگئے۔

سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کو ایل اے 33 سے شکست ہوئی لیکن ایل اے32 سے معمولی سے مارجن سے اپنی سیٹ بچانے میں کامیاب ہوگئے جس پر پیپلزپارٹی نے دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کردی ہے۔

دوسرا بڑا اپ سیٹ ایل اے 8 میں ہوا جہاں سے مسلسل 35 سال سے جیتنے والے مسلم کانفرنس کے رہنما ملک نواز خان تحریک انصاف کے ملک ظفراقبال سے ہارگئے۔انہیں پی ٹی آئی امیدوار نے 5000 سے زائد ووٹوں سے شکست دی۔

ایل اے 15 باغ سے معروف صحافی اور سابق ریاستی وزیر مشتاق منہاس تحریک انصاف کے سردارتنویرالیاس سے ہارگئے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے ون سے سابق وزیر چوہدری مسعود خالد کو تحریک انصاف کے اظہر صادق نے شکست دی جبکہ ایل اے 3 سے چوہدری سعید تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان سے ہارگئے۔

ایل اے 23 سے بھی بڑا اپ سیٹ دیکھنے کو ملا جہاں ن لیگ کےسابق وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی تحریک انصاف کے سردار محمد حسین سے شکست کھاگئے۔ یہ وہ حلقہ ہے جہاں مریم نواز نے ایک بہت بڑے جلسے سے خطاب کیا تھا۔

علاوہ ازیں ن لیگ کے سابق وزراء چوہدری رخسار، بیرسٹر افتخارگیلانی، اسماعیل گجر،طاہرانورخان، عبدالرشید خان، ناصر حسین ڈار، یاسین گلشن، راجہ نصیر، چوہدری عزیز بھی شکست کھاگئے۔

یادرہے کہ اسماعیل گجر گوجرانوالہ کے اپنے مہاجر حلقے سے مضبوط امیدوار سمجھے جاتے تھے جس نے بیان دیا تھا کہ اگر دھاندلی ہوئی تو وہ بھارت سے مدد مانگیں گے۔ اس حلقے سے تحریک انصاف کے مقبول گجر نے کامیابی حاصل کی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>