وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کارکردگی سے پنجاب کے کتنے فیصد لوگ مطمئن؟

پنجاب کے شہریوں نے مہنگائی کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیدیا۔ پنجاب کے 46 فیصد شہری وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی سے غیرمطمئن

انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینئن کےسروے میں 7 ہزار افراد نے حصہ لیا اور بزدار حکومت سے متعلق اپنی رائے دی۔

انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینئن ریسرچ کے سروے نے عثمان بزدار حکومت کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کردیا۔جاری کردہ سروے کے نتائج کے مطابق 46 فیصد غیر مطمئن اور 32 فیصد پنجاب حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں جبکہ 20 فیصد نے درمیانہ موقف اختیار کیا یعنی کارکردگی نہ اچھی ہے اور نہ بری ہے۔

سروے میں شریک افراد نے موجودہ معاشی صورتحال کو مدنظر رکھ کر حکومت کو 5 سال مکمل کرنے سے متعلق سوال کا جواب بھی دیا۔

پنجاب کے 52 شہری صوبائی حکومت کی مدت مکمل کیے جانے کے حامی ہیں جبکہ 43 فیصد مخالف نظر آئے۔

سروے میں 49 فیصد شہریوں نے مہنگائی، 19 فیصد شہریوں نے بیروزگاری، 13 فیصد نے غربت، 9 فیصد نے کرپشن کو صوبے کا سب سے بڑامسئلہ قراردیا۔

پنجاب کے 57 فیصد شہریوں کے مطابق ملک غلط سمت میں جارہا ہے جبکہ 38 فیصد کا کہنا تھا کہ ملک درست سمت میں جارہا ہے۔

سروے میں پی ڈی ایم سے متعلق بھی سوال کئے گئے۔ 64 فیصد شہریوں نے پارلیمنٹ کے اندر رہ کر، 13 فیصد نے ریلیوں ، ہڑتال کے ذریعے احتجاج کا مشورہ دیا جبکہ 23 فیصد نے کوئی رائے نہیں دی


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >