کیسی مفاہمت،بیانیہ صرف میرا چلے گا،نواز شریف کاچھوٹے بھائی کو نام لیے بنا جواب

کیسی مفاہمت،بیانیہ صرف میرا چلے گا،نواز شریف کاچھوٹے بھائی کو نام لیے بنا جواب

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے بھائی شہباز شریف کو کرارا جواب دے دیا، شہباز شریف نے انٹرویو میں مفاہمت اور مل کر چلنے کی بات ی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کی چکی میں پستے عوام، آٹا، چینی، گھی اور دواؤں کے لئے ٹھوکریں کھاتے لوگ، PTI سے نجات کے لئے گلی گلی دہائی دیتی خلقِ خدا، مسلم لیگ ن کے پُر جوش تاریخی جلسے اور حکومتی سربراہوں کا خالی کرسیوں سے خطاب۔

سابق وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں ہونے والے حالیہ الیکشن کی شفافیت پر سوالات اٹھاتے ہوئے ایک اور ٹوئٹ میں کہا ‘PMLN کی 5 لاکھ ووٹوں سے 6 سیٹیں اور PTI کی 6 لاکھ ووٹوں سے 26 سیٹیں۔ PTI کی ایسی فتح پر کون یقین کرے گا؟ آزاد کشمیر اور سیالکوٹ کے نتائج جس طرح حاصل کئے گئے اُس کا تذکرہ اِن انتخابات کے دنوں سے پہلے ہی منظر عام پر آنا شروع ہو گیا تھا، باقی آنے والے دنوں میں اور بے نقاب ہو گا’۔

نواز شریف نے ن لیگ کی سیاسی جدوجہد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ جدوجہد محض چند سیٹوں کی ہار جیت کے لئے نہیں بلکہ آئین شکنوں کی غلامی سے نجات کے لئے ہے اور اپنی عزتِ نفس پر سمجھوتہ کئے بغیر تاریخ کی درست سمت میں کھڑے نظر آنے کے لئے ہے۔ مسلم لیگ ن اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی اِنشاءاللہ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا تھا کہ اگر 2018 کے انتخابات سے قبل مشاورت کے بعد صحیح حکمت عملی بناتے تو نوازشریف چوتھی مرتبہ ملک کے وزیراعظم بن جاتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کہ رائے کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، کوئی بھی ہو ملک کیلئے ذاتی انا کو ختم کرنا چاہیے، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، کسی ایک ادارے یا فرد کا قصور نہیں، اگر ماضی میں پھنسے رہیں گے تو آگے نہیں بڑھ سکیں گے، اپنی ذاتی انا کو ختم کریں، لوگوں کے دکھوں کا مداوا کریں اور ملک کے حالات تبدیل کریں۔

اپوزیشن لیڈر نے ملک میں وزیراعظم عمران خان کے لئے عوام کی بڑھتی ہوئی سپورٹ کا اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ جتنی سپورٹ عمران خان کو ملی ہے شاید کسی اور حکومت کو نہیں ملی ہوگی، اگر کسی اور کو اس سپورٹ کا تیسواں حصہ بھی ملا ہوتا تو اس ملک کے حالات کچھ اور ہوتے، عمران خان کو اتنی سپورٹ ملنے کے باجود بھی حالات اتنے خراب ہو چکے ہیں کہ خوف آتا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >