پی ڈی ایم کی ناکامی،اپوزیشن کا حکومت کے خلاف یونائیٹڈ فرنٹ بنانے کا فیصلہ

پی ڈی ایم کی ناکامی کے بعد اپوزیشن نے ایک بار پھر حکومت کیخلاف گٹھ جوڑ کرلیا، اب اپوزیشن کی جانب سے حکومت کیلئے یونائیٹڈ فرنٹ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

معروف صحافی صالح ظافر کے مپارلیمنٹ میں اپوزیشن اور آزاد ارکان حکومت کے خلاف یونائیٹڈ فرنٹ تشکیل دینے جارہے ہیں،یہ فرنٹ محدود سیاسی ایجنڈے کے ساتھ بنایا جارہاہے۔

اس حوالے سے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں نے ملاقات میں یونائیٹڈ فرنٹ بنانے کا فیصلہ کیا، اس حوالے سے جمعیت العلمائے اسلام کے رہنماؤں سینیٹر عبدالغفور،اسد محمود کو بھی اعتماد میں لیا گیا۔

یونائیٹڈ فرنٹ کے قیام کی تفصیلات منظر عام پر نہیں آئیں، لیکن یونائیٹڈ فرنٹ میڈیا پر حکومت کی غیر جمہوری اور غیر اخلاقی پر پابندیوں کے حوالے سے دستور سازی کی بھی مزاحمت کرے گا کہ پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ اپوزیشن اس حوالے سے وکلا، سول سوسائٹی، ٹریڈ یونینوں اور دانشور طبقے کو بھی اعتماد میں لے گی۔

صحافی تنظیموں نے میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا مجوزہ بل میڈیا کا چائنہ ماڈل قرار دے دیا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل کی تجاویز منظر عام پر لائے جس کے تحت خبر غلط ہونے پر صحافی کو 10 کروڑ جبکہ ادارے کو 25 کروڑ روپے جرمانہ کیا جا سکے گا،صحافی تنظیموں نے مجوزہ بل کو میڈیا کا چائنہ ماڈل قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے تحت آئندہ انتخابات کا انعقاد بھی روکنے کی کوشش کرے گا اور اسکے خلاف بھرپور آواز آٹھائے گا۔

  • فضل الشیطان نطفہ حرام خنزیر النسل نے پہلے کون سا اپنی ۔۔۔ کے ساتھ برا بھلا کرا لیا جو یہ فراڈیا اسلام فرش منافق را کا کتا اب کرا لے گا یعنی پہلے کیا پٹ لیا جو یہ منافق اب پٹ لے گا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >