وزیراعلیٰ پنجاب کا عوامی رابطوں کے بعد سیاسی اور انتظامی ٹیم میں تبدیلیوں کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے متحرک ہو کر انتظامی اور سیاسی محاذ پر بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا، انتظامی طور پر بہترین پرفارمنس کے لئے چیف سیکرٹری کی تبدیلی کیساتھ ساتھ پنجاب پولیس کے حوالے سے فیڈ بیک کے بعد آئی جی کی جلد تبدیلی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک اور آئی جی پنجاب انعام غنی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دوسری طرف سیاسی ٹیم میں بھی تبدیلیوں پر غور کیا جانے لگا، وزرا کے محکموں میں بھی ردوبدل کا امکان ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےعوامی مسائل کے حل کیلئےکمر کس لی، کھلی کچہری میں 4 گھنٹے تک مسلسل عوام کے مسائل سنتے رہے۔

وزیراعلیٰ نے سینکڑوں لوگوں سے فرداً فرداً ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نےدو افسران کےتبادلےکیلئے وفاق سےرابطہ کرلیا ہے، فیصلہ انتظامی اور سیکیورٹی کی صورتحال کوبہتر کرنے کیلئےکیا گیا ہے، وزیراعلیٰ نےگزشتہ ہفتے 8 ڈپٹی کمشنرز اور متعدد سیکرٹریز کو بھی تبدیل کیا تھا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>