کیا آپ جانتے ہیں کہ صوبائی وزیر فیصل امین گنڈاپور ماضی میں ماڈلنگ بھی کرچکےہیں؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ علی امین گنڈاپور کے بھائی اور صوبائی وزیرخیبرپختونخوا فیصل امین گنڈاپور اس سے قبل ماڈلنگ بھی کرچکےہیں؟

نجی ٹی وی چینل نے انکشاف کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور اور صوبائی وزیر فیصل امین گنڈاپور ماضی میں ماڈلنگ کرتے رہے ہیں اور وہ فرانس میں ریمپ پر بھی واک کرچکے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق فیصل امین گنڈاپور شہزادرائے کے ایک گانے "ہارگئی ” میں بھی اس وقت ماڈلنگ کرچکے ہیں جب وہ نوعمر تھے، شہزادرائے کا البم "تیری صورت” 1999 میں ریلیز ہوا تھا جس میں فیصل امین گنڈاپور نے بطور ماڈل پرفارم کیا

صرف یہی نہیں 8 سال قبل فیصل امین سمورائی کا لباس زیب تن کئے فرانس فیشن ویک میں ریمپ کر واک بھی کرچکے ہیں۔

اس پر فیصل امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ریمپ پر واک میرا پہلا تجربہ تھا، میں نے مختلف میوزک ویڈیوز میں چھوٹے موٹے رول کئے تھے، مجھے فرانس فیشن ویک میں ایک جاپانی نے واک کرنے کا کہا۔

فیصل امین گنڈاپور بنیادی طور پر ماہر ماحولیات ہیں، انہیں گھوڑے اور مویشی پالنے کا بھی شوق ہے اور وہ علی امین گنڈاپور کے بڑے بھائی ہیں۔وہ صحافت کے شعبے سے بھی وابستہ رہے ہیں۔

فیصل گنڈاپور 147 دن سے بغیر وزارت کےو زیر ہیں، انہوں نے اکرم خان درانی کا 135 دن بغیر وزارت کا بھی ریکارڈ توڑدیا ہے، وزارت نہ ملنے کے سوال پر فیصل امین گنڈاپور آئیں بائیں شائیں کرتے رہے اور واضح جواب دینے سے کتراتے رہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>