گیلپ کا تازہ سروے : کتنے فیصد عوام حکومتی کارکردگی سے مطمئن؟

گیلپ پاکستان نے اپنے تازہ ترین سروےکے نتائج جاری کردئیے جس کے مطابق عوام نے حکومتی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گیلپ پاکستان نے ایک نیا عوامی سروے جاری کیا ہے جس میں حکومت کو ہر محاذ پر کامیاب دکھایا گیا ہے،گیلپ سروے میں70 فیصد عوام نے امید ظاہر کی ہے کہ پی ٹی آئی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

سروے کے مطابق 69 فیصد عوام نے حکومت کی کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے حکومتی کارکردگی کو سراہا ہے جبکہ 58 فیصد خارجہ پالیسی سے مطمئن دکھائی دئیے جبکہ 24 فیصد غیر مطمئن دکھائی دئیے۔

معاشی محاذ کی بات کی جائے تو 45 فیصد عوام معاشی محاذ پر حکومت سے مطمئن ہے جبکہ 44 فیصد عوام غیر مطمئن ہے۔

گیلپ کے اس سروے میں 48 فیصد نے کرپشن کیخلاف حکومت کو کامیاب، 40 فیصد نے ناکام قرار دیا۔

سروے میں حکومت کی تین سالہ کارکردگی سے متعلق بھی عوامی رائے لی گئی جس میں 48 فیصد عوام وزیراعظم عمران خان کی 3 سال حکومتی کارکردگی سے مطمئن دکھائی دئیے اور 45 فیصد غیرمطمئن نظر آئے جبکہ 7 فیصد نے رائے نہیں دی۔

گیلپ کے مطابق اس سروے کا سیمپل 1200 افراد کی رائے پر مشتمل ہے اور یہ سروے 23 سے 30 اگست کے درمیان کرایا گیا

  • The sample size is 1200… Statistically, the population of Pakistan is around 200millions. let’s say 100 millions are registered voters. So the 1200 is 0.0012% of the total registered voters.
    Now which kind of survey is that which considers only 0.0012% of total populations. Completely bullshit (irrespective of the results).


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >