عظمیٰ بخاری نے فیاض الحسن چوہان کا فون نہ اٹھایا، چوہان کا ردعمل


ترجمان پنجاب حکومت اور صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کو فون کیا لیکن عظمی زاہد بخاری نے فون سننے کی بجائے بند کردیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر انہیں فیاض چوہان کا واٹس ایپ پر فون آیا۔ رانا ثنااللہ، سردار اویس لغاری اور میڈیا بھی کال کے وقت موجود تھا۔

فون کی طرف اشارہ کرکے عظمی بخاری نے کہا کہ مجھے فیاض چوہان کا فون آرہا ہے ، کتنی بری شکل والی تصویر آرہی ہے۔

عظمیٰ بخاری کے دعوے پر فیاض الحسن چوہان کا بھی ردعمل سامنے آگیا، فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ اظہار ہمدردی اور مبارکباد دینے کے لئے فون کررہا تھا، لیگی رہنماؤں نے آج علیحدہ پریس کانفرنس کی لیکن لیگی رہنماؤں نے عظمی بخاری کو اپنے ساتھ پریس کانفرنس میں نہیں بٹھایا تھا اس پر ان سے افسوس کرنا چاہتا تھا۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ عظمیٰ بخاری کے پاس جھوٹ بولنے، فریب دینے کی زبردست صلاحیتیں ہیں،نکمے لیگی ترجمان اتنی کامیابی سے جھوٹ نہیں بول سکے جتنا عظمیٰ بخاری نے بولا،میرے بیانات کی وجہ سے ن لیگی لیڈرشپ نے عظمیٰ بخاری کو پریس کانفرنس کا موقع دیا۔

ترجمان پنجاب حکومت نے مزید کہا کہ عظمیٰ بخاری میری کولیگ ہیں، ان سےگفت وشنید ہوتی رہتی ہے۔عظمیٰ بخاری نے 10 سال تک بڑی محنت سے ن لیگ کی کامیاب ترجمانی کی
واضح رہے کہ پہلے ملک محمد احمد خاں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے پنجاب حکومت کی ‘تین سالہ کارکردگی’ پر پریس کانفرنس کی جس کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے الگ پریس کانفرنس کی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >