اعظم سواتی کا الیکشن کمیشن پر پیسے پکڑنے کا الزام، الیکشن کمیشن حکام کا واک آؤٹ

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں الزامات۔۔ الیکشن کمیشن حکام نے واک آؤٹ کردیا

تفصیلات کے مطابق لیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیرریلوے اعظم سواتی نے حکام کی موجودگی میں الیکشن کمیشن پر الزامات کی بوچھاڑ کردی

اس موقع پر اعظم سواتی جذباتی ہوگئے اور کہا کہ آپ جہنم میں جائیں، ایسے اداروں کو آگ لگا دیں ، الیکشن کمیشن ہمیشہ دھاندلی کرواتا ہے، الیکشن کمیشن نے جمہوریت کو تباہ کیا ہے۔

اعظم سواتی نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں، جس پر الیکشن کمیشن حکام واک آؤٹ کرگئے۔

تحریک انصاف کے علی محمد خان نے الیکشن کمیشن حکام کو منانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے جس کے بعد الیکشن کمیشن کا وفد قائمہ کمیٹی اجلاس چھوڑ کر پارلیمنٹ ہاوس سے روانہ ہوگیا۔

علی محمد خان نے کمیٹی کو بتایا کہ الیکشن کمیشن حکام کی ناراضی سخت ہے،وہ واپس نہیں آ رہے۔

اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ آج الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات لگائے گئے ہیں، ایسے ماحول میں قائمہ کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتے۔ کومتی وزرا کے رویے سے چیف الیکشن کمشنر کو آگاہ کریں گے،حکومتی وزراء نے گزشتہ اجلاس میں بھی بدتمیزی کی تھی۔

کمیٹی کے رکن سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ ایک نئی رکن کی کمیٹی میں شمولیت کا سیاسی پہلو ہے،چیئرمین کمیٹی کی حیثیت سے اتفاق رائے کو بچانے کی کوشش کی، بری روایت کے جواب میں دوسری بری روایت نہ قائم کی جائے

اس موقع پر اعظم سواتی اور پیپلزپارٹی کے مصطفیٰ نواز کھوکھر کے درمیان تلخ کلامی بھی دیکھنے میں آئی، مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سوال کیا کہ عظم سواتی بتائیں کہ الیکشن کمیشن نے کس سے پیسے لیے ہیں کیا الیکشن کمیشن نے ن لیگ یا پیپلز پارٹی سے پیسے لیے۔

جس پر اعظم سواتی نے کہا کہ میں نے بالکل درست بات کی ہے

  • Is mamly ko adalat mai na ly jaya jaye to behter hai kyun k UDR b judge paisy pkr kr case election k bd hi niptaye ga isliye Markhor ki help li jaye wo knsi dunia ki election commission hai Jo new technology ko raad kr k 100 Sala farsooda tareeqa apnana tarjeeh smjhti hai

  • Well done swati sahab. Koi to mard ka bacha hai jis ne ECP ka asal chehra be niqaab keeya, faraq ye hai k baaqi sab off the camera ye batein karte hein aap ne sar e aam ke, kiu k wo sab munafiq hein ab wo sare munafiq aap k b khilaaf ho ker ECP ke nazar mein apne aap ko acha sabit karne ke koshish karein gay.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >