نیا نیب آرڈیننس ہے کیا؟ ایف آئی اے نیب سے زیادہ موثر مگر کیسے؟

نیب آرڈیننس میں ترامیم پر سابق ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب راجہ عامر عباس کا موقف۔۔

راجہ عامر عباس کا کہنا تھا کہ نیب کے بارے میں تاثر بہت خراب تھا۔ نیب کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ یہ کالاقانون ہے۔ نیب نے آج تک کسی ایک مافیا کو نہیں پکڑا۔ نیب نے آج تک کسی ایک سیاستدان کو سزا نہیں دی۔ نیب سے زیادہ ایف آئی اے کے پاس زیادہ اختیارات ہیں جن کے پاس بینکنگ سیکٹر، کرپشن، منی لانڈرنگ یہ سب کچھ ہے۔ اگر ایف آئی اے میں صحیح بندے لگادئیے جائیں، ایف آئی اے کومضبوط کیا جائے تو یقین مانیں آپکو نیب کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی

ماریہ ذوالفقار خان کے شو میں راجہ عامر عباس کا کہنا تھا کہ نیب کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ یہ ایک کالا قانون ہے اس میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ راجہ عامر عباس کے مطابق کاروباری شخص پبلک آفس ہولڈر کے زمرے میں نہیں آتا ۔ یہ تاثر غلط ہے کہ نیب کاروباری شخص کے خلاف کاروائی نہیں کرسکتا۔ نیب اسی صورت میں کاروائی کرسکتا ہے اگر اسکا تعلق پبلک ہولڈر آفس سے نکل آئے۔

راجہ عامر عباس نے 90 دن کی بجائے 14 دن کے ریمانڈ کو مثبت قراردیا

https://www.facebook.com/HUMNewsPakistan/videos/769384000246503/

نسیم زہرا کے شو میں راجہ عامر عباس نے کہا کہ ہمارے ہاں ہر چیز پر تنقید کا ایک ٹرینڈ چل پڑا ہے ۔ نیب کی Perceptionبہت خراب ہوچکی تھی۔ جو نیب اپنی Perceptionٹھیک نہ کرسکا وہ احتساب کیا کرے گا؟ نیب نے پچھلے ایک دو سال میں جو کیسز کھولے انکا کوئی رزلٹ نہیں ہے۔

اسداللہ خان کے شو میں راجہ عامر عباس نے کہا کہ نیب نے آج تک کسی ایک مافیا کو نہیں پکڑا۔ نیب نے آج تک کسی ایک سیاستدان کو سزا نہیں دی۔ نیب نے کونسے بڑے بزنس مین کو بلایا ہے؟ میاں منشاء کو ایک بار بلایا گیا تھا تو چئیرمین نیب کو دھمکی دی گئی کہ تم یہ کیا کررہے ہو۔

راجہ عامر عباس نے کہا کہ نیب سے زیادہ ایف آئی اے کے پاس زیادہ اختیارات ہیں جن کے پاس بینکنگ سکیٹر، کرپشن، منی لانڈرنگ یہ سب کچھ ہے۔ اگر ایف آئی اے میں صحیح بندے لگادئیے جائیں، ایف آئی اے کومضبوط کیا جائے تو یقین مانیں آپکو نیب کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی، نہ ریگولیٹرز کی ضرورت پڑے گی۔دوسرا ایف بی آر میں صحیح بندے لگائیں جنہیں یہ معلوم ہو کہ ایس آراوز کیسے جنریٹ ہوتے ہیں


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>