نیب قوانین میں ترامیم۔۔ پی پی اور ن لیگ کا خواب پی ٹی آئی نے پورا کر دیا

نیب قوانین میں ترمیم کا فیصلہ ، پیپلز پارٹی اور نون لیگ کا خواب تحریک انصاف نے پورا کر دیا۔ دونوں پارٹیوں کا دیرینہ مطالبہ بالآخر پورا ہوا لیکن سب سے زیادہ فائدہ کسے ہوا ؟؟

https://www.facebook.com/KamranKhanShow/videos/1236057669912542/

معروف صحافی اور تجزیہ نگار کامران خان نے اپنے شو میں نیب آرڈیننس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نیب آرڈیننس میں تبدیلی پیپلز پارٹی اور نون لیگ کا دیرینہ مطالبہ تھا

انکا کہنا تھا اس آرڈیننس میں تبدیلی کا سب سے زیادہ فائدہ کاروباری افراد کو ہوگا۔ سیاسی وابستگی اور مالی معاملات کی وجہ سے کئی بڑے کاروباری افراد کے خلاف نیب مین انکوائری چل رہی تھی۔ اسکا دوسرا فائدہ بیوروکریسی کو ہوا ہے کیوں کہ کئی افسران پر اختیارات کے غلط استعمال کا مقدمہ چل رہا تھا اور اب باقی افسران فائلز پر سائن کرنے سے ڈرتے تھے یوں ایک طرح سے حکومتی مشینری معطل تھی ۔

اس آرڈیننس کے مطابق اب پبلک آفس ہولڈر پر بھی ٹھوس ثبوتوں کی بنا مقدمہ نہیں ہو سکے گا، یعنی اگر کسی نے براہ راست فائدہ نہیں لیا تو اس پر بد عنوانی کا کیس نہیں بنے گا

کامران خان کا کہنا تھا کہ نیب اصلاحات شاید وہ واحد نقطہ ہے جس پر نون لیگ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف ایک ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ یہ کریڈٹ بہر حال پی ٹی آئی کو جاتا ہے کہ اس نے یہ بنیادی مطالبہ مانتے ہوئے نیب قوانین مین تبدیلی کی


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>