پاکستان کے ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے سے امکانات بڑھ گئے؟

پاکستان کیلئے دو بڑی خوشخبریاں کونسی ہیں؟ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر پاکستان کو کیا بڑی کامیابی حاصل ہوئی؟

پاکستان نے کونسے سخت اقدامات کئے؟ کونسے سخت قوانین پاس کئے؟ ایف اے ٹی ایف قوانین پر عملدرآمد کرتے ہوئے پاکستان نے ایسا کونسا سخت قانون پاس کیا جس پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیٹی بھی بول پڑی اور پاکستان کو نرمی برتنے کا کہا؟

معاشی امور کے صحافی شعیب نظامی کے مطابق پاکستان نے یہ قانون تک پاس کردیا ہے کہ آپ 10 ہزار ڈالر لیکر بھی نہیں گھوم سکتے۔اگر باہر آپ 2 لاکھ ڈالر لیکر جاتے پکڑے جائیں تو آپکو 20 لاکھ روپے جرمانہ اور 14 سال قید ہوگی۔ آپ 10 ہزار ڈالر لیکر ملک کے اندر ڈیلنگ بھی نہیں کرسکتے۔

شعیب نظامی کا کہنا تھا کہ ایک بات تو واضح ہوگئی ہے کہ ہمارا نام بلیک لسٹ میں نہیں آئے گا۔ ہمیں ملائیشیا، انڈونیشیا، ترکی کی سپورٹ تو حاصل ہے ہی اب سعودی عرب اور یواے ای کی طرف سے بھی گرین سگنلز مل رہے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>