بچپن سے سنتے آئے ہیں مہنگائی،کیا اسکا ذمہ دار بھی عمران خان ہے؟لاہوری خاتون

بچپن سے سنتے آئے ہیں مہنگائی مہنگائی کیا اسکا ذمہ دار بھی عمران خان ہے ؟ لاہوری خاتون نے سب کو آئینہ دکھا دیا

معروف اینکر عائشہ بخش کے پروگرام میں لاہور کی ایک خاتون نے مہنگائی کا رونا رونے والے افراد کو آئینہ دکھا دیا

خاتون کا کہنا تھا کہ لوگ غریب نہیں ناشکرے ہیں، انہوں نے کہا کہ چالیس سالہ عمر میں سنتی آئی ہوں مہنگائی مہنگائی کیا اسکا ذمہ دار بھی عمران خان ہے ؟ یہاں کون بھوکا ہے؟ ہر ایک کے ہاتھ میں مہنگا موبائل ہے، ریڑھی والے کو بھی دیکھیں تو مہنگا موبائل لئے پھرتا ہے۔

خاتون نے مزید کہا عمران خان کی ٹیم ٹھیک کام نہیں کر رہی کیوں کہ یہ ٹیم پرانی ہے، عثمان بزدار سیدھا سادا آدمی ہے۔ یہاں تو ایک بدمعاش چاہئے شہباز شریف کی طرح کا

انہوں نے مزید کہا جیسی قوم ویسے حکمران، لوگ شکر کریں گے اللّه حکمران اچھے دے گا ۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>