مطافِ کعبہ میں تنہا عبادت کرنے والی دنیا کی خوش قسمت خاتون

کورونا وبا کے باعث رواں سال علامتی حج کیا گیا اوراس دوران دلچسپ و منفرد مناظرسامنے آئے جو کہ عام حج میں نا ممکن ہوتے ہیں جہاں ہرجگہ ایک جم غفیرنظرآتا ہے اور لاتعداد اپنے رب کے حضور سجدہ ریز اور طواف کعبہ میں مشغول ہوتے ہیں۔

حج کے دوران لی گئی ایک ایسی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون کو دنیا کی خوش قسمت ترین خاتون قرار دیا جارہا ہے۔

یہ خاتون خانہ کعبہ کے سامنے اکیلی عبادت میں مصروف ہے اوراس وقت اس کے سوا مطافِ کعبہ میں کوئی دوسرا شخص دکھائی نہیں دے رہا۔ ایسے منفرد لمحات حضرت آدم علیہ السلام کے روئے زمین پرآنے کے بعد شاذونادر ہی رونما ہوئے ہیں کہ کسی مومن نے تنہا کعبہ کا طواف کیا ہو۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ رواں سال کورونا وبا کے باعث علامتی حج کیا گیا اوراس دوران حجاج کرام میں کورونا کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا۔

مگر کعبہ کے سامنے پر سکون انداز میں کھڑے ہو کر دعا کرنا کسی نعمت یا معجزے سے کم نہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >