اینکر کرن ناز کا فرانسیسی حکومت و عوام کے نام فرنچ زبان میں پیغام

نجی ٹی وی چینل کی اینکر پرسن کرن ناز نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں اور اسلام مخالف بیانات کے جواب میں فرنچ زبان میں جواب دیدیا ہے۔

کرن ناز نے اپنے پروگرام میں کہا کہ آج 12 ربیع الاول کے باسعادت موقع پر ہمارے دل بہت اداس ہیں جو کچھ فرانس میں ہورہا ہے اس سے ہمارے دل بہت دکھے ہیں، اسی لیے آج میں اس پلیٹ فارم سے فرانس کے عوام اور ان کی حکومت کو ان کی ہی زبان میں ایک پیغام دینا چاہتی ہوں۔

کرن ناز نے فرنچ زبان میں فرانسیسی عوام اور حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ” میں جانتی ہوں کہ آپ ہمارے پیارے پیغمبر ﷺ کو نہیں جانتے، اسی لیے یہ سب ہورہا ہے، لیکن اگر آپ ذرا سی کوشش کریں آقا ﷺ کی زندگی کو پڑھیں ، یہ ذرا سی کوشش جیسے میں نے کی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ” آج سے پہلے میں نے کبھی فرنچ زبان کا ایک لفظ نہیں بولا لیکن آپ تک اپنا پیغام پہنچانے کیلئے میں نے فرنچ زبان سیکھی تاکہ شائد آپ میری بات سمجھ پائیں، میری آپ سے گزارش ہے کہ ایسی ذراسی کوشش آپ بھی کرلیں اور محمد ﷺ کی زندگی کو پڑھ لیں ۔

کرن ناز نے فرنچ میں کہا کہ” مجھے یقین ہے کہ پھر آپ کے ملک میں کبھی ہمارے پیغمبر محمدﷺ کے خلاف کوئی بات نہیں ہوگی، ہم مسلمان سب برداشت کرسکتے ہیں لیکن حضور اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتے۔

  • اردو میں فرنچ پڑھ رہی ہے۔
    اس سے بہتر پٹھان پنجابی بول لیتا ہے۔

    سب فیک ڈرامہ۔
    پاکستانی قوم کے ڈی این اے میں بے ایمانی گھس گئی ہے۔

    ُ

  • Not even a single word she pronounced properly. French language ki band bajaa dhi hy. Drama baz media. It’s hard to bear her accent. By the way who listens her in France except few Pakistani who do paint/ labor jobs in Paris. French community never listen our news rather they prefer Indian movies translated in French….
    ویسے لوگ سبحان اللہ یوں کہہ رہےہیں کہ کتنا بڑا کام کر دیا۔ شائد وہ احترامن نہیں احتیاطن کہتے ہیں کہ پتہ نہیں اسی سرٹیفیکیٹ سے جنت کا شارٹ کٹ لگ جائے۔ میڈیاوالے نے کمائی بھی کر لی اور کاروائی بھی ڈال دی اور ریٹنگ بھی بڑھا لی۔۔۔۔ یوں کہنا چاہیے کہ میڈیا کی دوکان چمک گئی اسلامی خبر بیچ کے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >