ویڈیو: ڈاکٹرطاہرالقادری نے مدارس کیلئے نیا نصاب پیش کردیا

نظام المدارس پاکستان کا نیا نصاب پیش کر دیا گیا ہے،قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مدارس دینیہ کے نصاب کے موضوع پر منعقدہ قومی کانفرنس میں نیا نصاب پیش کیا÷

قومی کانفرنس نظام المدارس پاکستان کے زیر اہتمام آن لائن منعقد ہوئی، جس میں نظام المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ علامہ میر آصف اکبر،مفتی شبیر انجم قادری، مفتی ارشد القادری، علامہ مفتی قاسم علوی نے خصوصی شرکت کی۔

معروف عالم دین ڈاکٹر طاہرالقادری نے قومی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ درس نظامی کا موجودہ نصاب 272سال پرانا ہے،نظام المدارس پاکستان میں زیر تعلیم طالب علم 8سال کے تدریسی عرصہ کے دوران نصابی کتب کے ساتھ ساتھ 364کتب کا مطالعہ کرے گا۔

طاہرالقادری نے بتایا کہ نظام المدارس پاکستان کے نصاب میں اساتذہ کیلئے تعلیمی ریفریشر کورسز بھی متعارف کروائے گئے،علم و عمل میں پختہ استاد ہی حقیقی وارثان انبیاء کی ایک نسل تیار کر سکتا ہے۔

طاہرالقادری کا مزید کہنا تھا کہ مدارس دینیہ کا ایسا علمی کردار اور مقام چاہتا ہوں کہ یہاں کا فارغ التحصیل طالب علم چاہے تو مسجد میں چلا جائے، چاہے تو اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا کر زندگی کے کسی بھی شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکے

انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن علم کی تحریک ہے اور بہت جلد ہم ایک بہت بڑا شہر علم آباد کرنے جارہے ہیں۔

علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے مزید کہا کہ علماء کرام تجاویز دیں کھلے دل کے ساتھ سے قبول کریں گے۔ ہمارا کیسی بورڈ مکتب فکر سے کوئی مقابلہ نہیں۔نظام تعلیم کو ہر قسم کے تعصب اور نفرت سے پاک اور بامقصد ہونا چاہیے۔ رواداری پر مبنی معتدل معاشرے کی تشکیل میں بامقصد نصاب تعلیم کی حیثیت خشت اول کی ہے۔

  • مولوی کینیڈی سے زیادہ حریص اور لالچی شہدا بندہ میں نے کبھی نہیں دیکھا اس کا ہر کام بزنس اور پیسے کیلئے ہوتا ہے۔ ساری فیملی کو کینیڈا کی نیشنیلٹی دلا کر اب ان کا فیوچر بھی اسطرح کے منصوبوں سے محفوظ بنارہا ہے تاکہ وہ ہمیشہ امیرانہ زندگی بسر کرتے رہیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >