اگر کچھ کرنا ہو تو مفت میں دی جانے والی پی آئی اے بھی سونا بن جاتی ہے

پی آئی اے کا ناکامی سے بحالی کی طرف کامیابی سے جاری سفر

اس بات کو اتنا عرصہ نہیں ہوا کہ ہم بھول جائیں جب ن لیگ کے دور حکومت میں پی آئی اے کو سٹیل مل کے ساتھ فری میں دیا جا رہا تھا یعنی اس اپنی نوعیت کے واحد قومی اثاثے کو نہ صرف کوڑیوں کے بھاؤ دیا جا رہا تھا بلکہ پاکستانی اور بیرون ملک مقیم پاکستانی کی دل آزاری بھی کی جا رہی تھی کیونکہ جب ہم دوسرے ملکوں میں پی آئی اے کو دیکھتے ہیں تو ہمارے دل میں اپنائیت اور فخر کا احساس ہوتا کیونکہ ہمیں اس پر اپنا جان سے پیارا سبز ہلالی پرچم نظر آتا ہے

حکمت عملی تو یہ ہونی چاہیے تھی کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے فخر کی علامت بننے والے اثاثے پر تمام طاقت لگا کر اسے بحال کیا جاتا مگر بدقسمتی سے اسے ایسی سیل میں کھڑا کر دیا گیا جیسے بازار میں آوازے لگ رہے ہوتے ہیں ایک چیز ایک کے ساتھ دوسری مفت۔

ن لیگ کے دور حکومت میں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے بھی قومی اسمبلی میں کافی بار کہا اس اثاثے کو ایسے فروخت نہ کریں بلکہ اچھی پالیسی اپنا کر ہم اس سے منافع بھی کما سکتے ہیں اس وقت اپوزیشن کی جانب سے ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پر اپنی ایئر لائن "ایئر بلیو ” کو نوازنے اور پی آئی اے کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا گیا ۔

تحریک انصاف کی حکومت میں پی آئی اے کی اہمیت کو سمجھا گیا، یہ ہی وقت تھا تحریک انصاف کیلئے کچھ کر دکھانے کا جو کچھ وہ اپوزیشن میں رہ کر دعوے کرتے آئے تھے ۔ اسوقت حکومت نے اپنے تبدیلی کے نعرے کو حقیقت میں بدلنے کے عزم کو دہرایا

اور پھر ہم پاکستانیوں نے بھی دیکھا کہ روز بہ روز پی آئی اے  کیسے نقصان سے بہتری کی  طرف بڑھتا گیا

 

Foreign Banks Show Interest In Investing In PIA For Steady Revenue

 

کل ایک اچھی خبر آئی کہ غیر ملکی بینکس پاکستانی کی قومی ایئر لائن پی آئی اے میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اس سے ثابت ہوا کہ کچھ عرصے  سے پی آئی اے کی کمائی میں اضافے کے آنے والے حکومتی بیان صرف بیان  نہیں ہیں بلکہ ان دعوں میں جان بھی تھی جس کو اب  دنیا بھی مان گئی 

ہم امید کرتے ہیں پی آئی اے میں مزید بہتری لائی جائے گی اور دوسرے اداروں میں بھی کامیابی کے اس سفر کو جاری رکھا جائے گا ،

انسان صرف کوشش کرتا ہے کامیابی الله ہی دیتا ہے


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>