سیرین ائیر کا کرونا سے بچاؤ کے حکومتی ایس او پیز کے تحت مقامی فلائٹ آپریشن شروع

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے وار جاری ہیں، تاہم حکومت کی جانب سے اس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے تحت گزشتہ دو ماہ سے بند مقامی فلائٹ آپریشنز کو بحال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ حکومتی اجازت کے بعد سیرین ائیر لائنز نے حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے مقامی سطح کی فلائٹس شروع کردیا ہے۔

سیرین  ائیر لائن کے تمام عملے سمیت فلائٹس آپریٹ کرنے والے پائلٹس نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے حکومتی ایس او پیز عمل درآمد کرتے ہوئے فیس ماسک، ہینڈ گلوز ، سینی ٹائزر اور پی پی ای سوٹ پہن کر فلائٹ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تاکہ خود کی اور دوسروں کی حفاظت یقینی بنایا جا سکے۔

بعد ازاں سرن ایئرلائنز میں سفر کرنے والے مسافروں کا سیرین ایئرلائنز کے عملے کی جانب سے جہاز میں سوار ہونے سے قبل جسم کا درجہ حرارت چیک کیا جاتا ہے، تاہم سیرین ایئرلائنز کے عملے کی جانب سے مسافروں کو سماجی دوری برقرار رکھنے اور کرونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی تاکید بھی کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسیز سامنے آنے کے بعد حکومت پاکستان کی جانب سے تمام ملکی و غیر ملکی پروازوں کا سلسلہ بند کر دیا گیا تھا، جبکہ پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے ذریعے دنیا بھر میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کا سلسلہ تاحال بحال تھا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>