فلوریڈا میں طیارہ حادثہ، طیارہ چلتی گاڑی پر گر کر تباہ ہوگیا

امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گاڑی پر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

فلوریڈا میں جہاز گاڑی پر گرنے سے ماں کے ساتھ اسکول سے گھر جانے والا چار سالہ بچہ ٹیلر بشپ ہلاک ہوگیا، بشپ کی ماں شدید زخمی ہوئیں۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے دو افراد طیارے میں سوار افراد تھے، طیارہ کار سے ٹکرانے اور تباہ ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

مقامی حکام کے مطابق ایک انجن والے طیارے نے پیم بروک پنس سے پرواز بھری تو تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی جس کے بعد پائلٹ اسے واپس ایئرپورٹ لے کر آرہا تھا مگر ناکام رہا اور چھوٹا طیارہ آبادی میں گر کر تباہ ہوا۔

طیارہ جب زمین کی طرف جارہا تھا کہ تو بشپ اور اسکی والدہ کی گاڑی اُسی لمحے گزری رہی تھی کہ جہاز کا پر اُس سے ٹکرایا اور زور دار دھماکا ہوا، دھماکے کے بعد آگ کا شعلہ بلند ہوا جس نے پلک جھپکتے ہی گاڑی کو راکھ کرکے رکھ دیا،ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی میں سوار خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >