ویڈیو: دنیا کے سب سے بڑے کارگو طیارے کی پاکستان آمد

دنیا کے سب سے بڑے کارگو ہوائی جہاز انتونوو اےاین 225 مریا نے ایک بار پھر کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی ہے۔ فلائٹ اے ڈی بی 3859 نے 11 بجکر 27 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر لینڈنگ کی۔اے این 225 مریا 20 اپریل 2018 کو پہلی مرتبہ پاکستانی سرزمین پر اترا تھا۔

یہ روسی ساختہ طیارہ 6 ٹربو فن انجن والا اب تک کا دنیا کا سب سے بڑا اور بھاری طیارہ ہے۔ انتونوو این 225 مریا نے دسمبر 1988 میں پہلی اڑان بھری اور یہ 32 سال پرانا اسٹریٹجک جہاز ہے۔ یہ افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کو سامان پہنچانے کا کام کرتا رہا ہے۔

اگست 2020 سے اس کی پروازیں معطل تھیں جس کے بعد گزشتہ روز سے اس کی پرواز کا دوبارہ آغاز کیا گیا ہے۔ اس طیارے کے بازوؤں (پَروں) کی چوڑائی 88.4 میٹر، اونچائی 18.2 میٹر اور ٹیک آف کے وقت وزن 14 لاکھ 11 ہزار پاؤنڈ یعنی 705 ٹن تک ہو سکتا ہے۔

یوکرین کی رجسٹریشن UR-82060 والے اس طیارے کو 1980 میں سوویت یونین کے لیے بنایا گیا تھا جس سے کئی اہم امور انجام دیئے گئے اور اب اسے صرف کارگو مقاصد کیلئے ہی استعمال کیا جا رہا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>