جانیئے دنیا کے سب سے بڑے کارگو طیارے کے پاکستان میں رکنے سے کتنی آمدن ہوئی؟

دنیا کا سب سے بڑا کارگو طیارہ اینتونوف این225 مریا گزشتہ ہفتے انگلینڈ جاتے ہوئے تکنیکی سپورٹ کیلئے 21 گھنٹوں تک کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رکا۔

یہ پرواز نیٹو افواج کا سامان اور افغانستان سے ہونے والی امریکی فوجی انخلا کا حصہ تھی جس میں افغانستان سے جنگی سازوسامان اور غیر ملکی فوجیوں کو واپس لیجایا جا رہا تھا۔

اس جہاز کے 21 گھنٹے تک پاکستانی ایئرپورٹ پر رکنے اور معاونت کے نتیجے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 50 ملین روپے یعنی 5 کروڑ روپے ملے ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اس جہاز کا وزن 4 لاکھ 30ہزار کلو سے زائد تھا جس میں فوجی گاڑیاں، اسلحہ، لیتھیم بیٹریاں اس کے علاوہ برٹش رائل نیوی کے 3 ہیلی کاپٹر بھی تھے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ نیٹو کے سامان کی سپلائی کے دوران ابھی دوبارہ اس جہاز کو پاکستان میں رکنا پڑے گا جس سے ملک کو مزید آمدن کی توقع کی جا رہی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >