دنیا کی محفوظ ترین ایئرلائنز کونسی ہیں؟پاکستانی ایئرلائنز کونسی کیٹگری میں ہیں؟

دنیا کی محفوظ ترین ایئرلائنز کونسی ہیں؟پاکستانی ایئرلائنز کونسی کیٹگری میں ہیں؟

کورونا وائرس کے دوران کچھ ایئرلائنز نے دنیا بھر میں بہترین سروسز فراہم کیں جس کو سراہتے ہوئے عالمی ادارے ایئرلائن سیفٹی نے رینکنگ کرتے ہوئے فہرست جاری کر دی ہے جن میں نیوزی لینڈ کی ایئرلائن ایئر نیوزی لینڈ، آسٹریلیا کی قنطاس، سنگاپور کی سنگاپور ایئرلائن، یو اے ای کی ایمریٹس ایئرلائن کو سرفہرست رکھا گیا ہے۔

اس کے علاوہ بہترین خدمات انجام دینے والی ایئرلائنز کی فہرست میں اردن کی رائل جارڈینین، ہانگ کانگ کی کیتھی پیسفک، برطانیہ کی ورجن اٹلانٹک، یو اے ای کی اتحاد ایئرویز، سوئٹزرلینڈ کی سوئس ایئرلائنز بھی شامل ہیں۔

یہی نہیں جاپان کی آل نیپون ایئرویز، قطر کی قطر ایئرویز، کولمبیا کی ایویانکا نے بھی کورونا کے دوران اپنے مسافروں کو بہترین انداز سے مطمئن کیا۔ مزید وہ ممالک جن کی ایئرلائنز نے سروسز کو بہتر بنایا ہے ان میں کوریا، فرانس، فن لینڈ، بحرین، برطانیہ، کینیا، نیدرلینڈز شامل ہیں۔

مذکورہ بالا تمام ایئرلائنز کو 7 اسٹار ریٹنگ دی گئی ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ ایئرلائنز سب سے زیادہ اپنے مسافروں کو مطمئن کر سکی ہیں ان کے فضائی میزبانوں نے اپنے کسٹمرز کا بھرپور خیال رکھا ہے۔

جبکہ پاکستان کی پی آئی اے اور ایئربلیو کو ون اسٹار ریٹنگ دی گئی ہے۔ ان دونوں ایئرلائنز کو اس کیٹگری میں سب سے نیچے رکھا گیا ہے۔

ہمارے مقابلے ہمسائے ملک بھارت کی ایئرلائنز میں سے اسپائس جیٹ کو 7 اسٹار، انڈیگو، گوایئر اور وسٹارا کو 6 اسٹار ریٹنگ دی گئی ہے۔ ایئر انڈیا کو 4 اسٹار، ایئر ایشیا انڈیا کو بھی 4 اسٹار جبکہ ایئر انڈیا ایکسپریس کو 3 اسٹار ریٹنگ دی گئی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>