خواتین کو جنسی ہراساں کرنے والے افسر کو پی آئی اے نے دوبارہ تعینات کر دیا گیا

خواتین کو جنسی ہراساں کرنے والے افسر کو پی آئی اے نے دوبارہ تعینات کر دیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) میں جنسی ہراسگی کے مرتکب ایک ایسے افسر کی دوبارہ تعیناتی کا معاملہ سامنے آیا ہے جو کہ پہلے اسی حوالے سے سزا یافتہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق کلیم چغتائی نامی اس اعلیٰ عہدیدار کے خلاف رفعت حئی نے ایک بار پھر درخواست دائر کی ہے۔ جس میں انہوں نے اس سے قبل عدالتی کارروائیوں اور پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے ترقی خواتین کی 2010 کی رپورٹ کے حوالے پیش کرتے ہوئے اس تعیناتی کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

رفعت حئی نے بتایا ہے کہ عدالتی فیصلوں کے مطابق یہ ادارے یعنی پی آئی اے کا فرض ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو جنسی ہراسانی سے پاک ماحول فراہم کرے۔

یاد رہے کہ کلیم چغتائی جنہیں اب چیف پائلٹ ٹریننگ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ اس سے قبل وہ جی اے ڈی آر تھے۔ اس وقت ان پر پی آئی اے کے دیگر افسران کے ساتھ ہراسگی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ کلیم چغتائی کو عدالتی حکم کے تحت 2013 میں جی ایم چیف ایڈیٹر پائلٹ کے طور پر بطور سزا نوکری سے برخاست کر دیا گیا تھا۔

کلیم چغتائی کی برخاستگی کے حوالے سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا عمل دخل موجود تھا، سپریم کورٹ نے بھی ہائیکورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔ مذکورہ شخص کے خلاف 2020 میں بھی ایک پائلٹ نے درخواست جمع کروائی جبکہ اب پی آئی اے نے کلیم چغتائی کو دوبارہ سے مزید طاقتور اعلیٰ عہدے پر تعینات کردیا ہے جو کہ عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔

کلیم چغتائی کے سیاسی اثر و رسوخ کی بنا پر اس وقت سے چیف آپریشن آف پی آئی اے تعینات کرنے پر غور کیا جا رہا ہے جو کہ ہراسگی کے ایک ملزم کو مزید طاقت دینے کے مترادف ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ پی آئی اے کو ایسے کسی شخص کی تعیناتی سے باز رکھا جائے کیونکہ قانون کے تحت ہر ادارے کا فرض ہے کہ وہ ملازمین کے لئے ہراسانی سے پاک ماحول فراہم کرے۔

  • لعنت ایسے عدالتی نظام پر جس کی وجہ سے سنگین جرائم میں ملوث افراد رہا ہوتے ہیں اور وہ پہلے کیے گئے جرم سے زیادہ بڑا جرم کرتے ہیں.

    • Issay adaalat nay appoint nahin kia balkeh iss BC hakoomat nay appoint kia hai. PIA completely falls under federal government. Khotay kay bachhay har cheez courts par daal daitay hain aur iss BC MC hakoomat ko saaf bacha laitay hain.

  • Pakistan ki Auratein jinsee harasgee hee kay qabil hain.. 99 acses false hotay hain…. Nateeja yahaan bhi Talibaan wala hee ho ga agar aisa chalta raha….Wakhaan corrdidoor wala…4 Talibaan Sfaaid Flag lay ker ayein gay aur tammam log bashamool Pak Army Haar pehnaein gay,, jaisa Core Coomander Rawalpindi nay Labaik kay muzahreen ko paisay dey ker kiya thaa…..


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >