زیارت میں برف پر بیٹھ کر امتحان دیتے بچوں کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
سوشل میڈیا پر زیارت میں برف پر بیٹھ کر امتحان دیتے بچوں کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس نے پاکستان خصوصا بلوچستان کے تعلیمی نظام کی حقیقت کھول کرعیاں کردی۔
پاکستان میں ہر نئی آنے والی حکومت تعلیمی بجٹ کو بڑھانے کا دعوی کرتی رہی ہے جس کی کم ازکم حد جی ڈی پی کا ڈھائی فیصد ہے۔ لیکن اب تک کوئی بھی حکومت تعلیمی بجٹ کو جی ڈی پی کے ڈھائی فیصد تک بڑھانے میں ناکام رہی ہے اس وقت پاکستان کا تعلیمی بجٹ تقریبا جی ڈی پی کا دو فیصد ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنی الیکشن کمپین میں تعلیم پر خصوصی توجہ کا ذکر بار بار کیا یہی وجہ ہے تعلیمی نظام میں کوئی بھی نقص سامنے آنے پر اس حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے کیونکہ جی ڈی پی میں کمی کی وجہ سے تعلیمی بجٹ میں کچھ کٹوتیاں بھی اس حکومت کو کرنا پڑی ہیں جو کہ تحریک انصاف کےمنشور سے مطابقت نہیں رکھتا۔
سوشل میڈیا پر زیارت میں برف پر بیٹھ کر امتحان دیتے بچوں کی تصویر پر مختلف طبقات کی جانب سے دلچسپ ردعمل سامنے آیا ہے۔
کرکٹ کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ٹوئیٹر کے ذریعے بیان جاری کیا کہ
"میں نہیں جانتا کہ مجھے ان بچوں کو دی جانے والی سزا پر سیلوٹ مارنا چاہیے یا ان مقتدر لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنانا چاہیے جو ان بچوں کو اس صورت حال میں پہنچانے کے ذمہ دار ہیں۔ یہ بچے تعلیمی میدان کے جنگجو ہیں ”
I dont know if i should salute the conviction of these kids or criticize the authorities for putting them in such a situation.
These kids are warriors of Education. #Ziarat #Balochistan pic.twitter.com/ZyPnHekN0X— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) December 24, 2019
ایک اور ٹوئیٹر صارف محمد اسلم کا کہنا تھا کہ
” پاکستان کی بہتر سالہ تعلیمی کارکردگی نہایت بدقسمت اور شرمناک ہے ”
It's very unfortunate and shameful.
Pakistan's 72-year performance of Education. #Ziarat pic.twitter.com/7hrDBT2cft— Muhammad Aslam ?? (@MAslamPTI) December 25, 2019
ایک اور ٹویئٹر صارف ایمل خان کاکڑ نے لکھا کہ
” وسائل سے مالا مال صوبے سے تعلق رکھنے والے بچے اس طرح برف پر بیٹھ کر سالانہ امتحان دے رہے ہیں ”
This is how kids from province with richest resources appear in annual exams. #Ziarat #Balochistan pic.twitter.com/I7PGGirdv3
— Aimal Khan Kakar (@Aimalkhankakar) December 24, 2019
ہدایت خان نے اس تصویر پر کچھ یوں تبصرہ کیا کہ یہ زیارت بلوچستان ہے جہاں کا منجمند کرنے والا درجہ حرارت بھی ان ننھے بچوں کی تعلیم کی خواہش کو کم نہیں کرسکا، یہ وہی صوبہ ہے جو قدرتی وسائل سے مالا مال ہے مگر ہماری نئی نسل سخت سرد موسم میں ٹھٹھررہی ہے۔
This is ziarat balochistan where the freezing temperatures can't stop these little kids from their lust for education. It is the same province which is full of natural resources but look our generation is trembling in this cold weather.#Ziarat #Dcziarat pic.twitter.com/hpnAVsCV0Y
— Hidayat Khan (@Hidayat14038463) December 25, 2019
یاد رہے کہ زیارت وہی علاقہ ہے جہاں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے اپنی زندگی کے آخری ایام بھی گزارے تھے اور تمام پاکستانیوں کی نظر میں اس جگہ کی قدر قدرے بڑھ کرہے۔