پیپلزپارٹی کے وزرا کے نام پر 20کروڑ روپے رشوت لینے والا محکمہ ایجوکیشن کا ڈائریکٹر گرفتار

رشوت لینے والا محکمہ اسکول ایجوکیشن ہیومن ریسورس کا ڈائریکٹر اینٹی کرپشن حکام کی گرفت میں آگیا
اینٹی کرپشن ایسٹ زون نے سندھ سیکریٹریٹ میں چھاپہ مار کر محکمہ اسکول ایجوکیشن ہیومن ریسورس کے ڈائریکٹر محمد حسین سومرو کو گرفتار کرلیا

13 سال تک محکمہ اسکول ایجوکیشن ہیومن ریسورس میں ڈائریکٹر کے عہدے پر براجمان رہنے والے محمد حسین سومرو نے اندھیر نگری مچا رکھی تھی۔دو،دو لاکھ بٹور کر 950 اساتذہ کو غیرقانونی طور پر بھرتی کیااور اساتذہ کو مستقل کرانے کے لیے فی کس 5 لاکھ روپے کا مطالبہ کر رکھا تھا۔
ملزم نے تین صوبائی وزرا سہیل انور سیال، مرتضیٰ وہاب اور ناصرحسین شاہ کے نام پر مزید 20 کروڑ کی رقم بھی ان تمام اساتذہ سے طلب کی تھی۔ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ایسٹ ضمیر عباسی کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>