بہاولنگر میں سکول کی حالت زار پر شکایت کرنے پر معطل اساتذہ کو بحال کردیاگیا

بہاولنگر میں اسکول کی حالت زارپر آواز اٹھانے کے جرم کی پاداش میں معطل ہونے والے دونوں اساتذہ کو بحال کردیا گیا
چیف سیکریٹری پنجاب اعظم سلیمان معروف صحافی رؤف کلاسرا کے اسکول سے متعلق کیے گئے ٹوئٹ پر جاگ گئے۔اسکول کا کمرہ تعمیر کرنے کے لیے 50 ہزار روپے کے فنڈز جاری کردئیے۔

 

ضلع میں ستر سے زائد اسکولز چھت سے محروم ہیں۔اس اسکول کے 83طلبا کو وقتی طور پر ہائی اسکول شفٹ کرنے پر غور کیا جارہا ہے

روف کلاسرا نے اسکول کی حالت زار اور اساتذہ کو معطل کرنے پر چیف سیکریٹری پنجاب کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک استاد نے بارش میں کھلے آسمان تلے کھڑے بچوں کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالی تھی اور حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ بچوں کو سکول کی چھت فراہم کی جائے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >