وزیراعظم عمران خان کا تصوف کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا حکم

وزیراعظم نے مثالی معاشرہ تشکیل دینے کے لیے تعلیمی نصاب میں تصوف کو شامل کرنے کا حکم دیدیا۔ان کا کہنا تھا کہ جامعات میں بچوں کو تاریخ اور تصوف نہیں پڑھایا جاتا،پی ایچ ڈی اور ریسرچ کا معیار مزید بلند کیا جائے

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد کیا گیاجس میں اعلیٰ تعلیم اور ایچ ای سی اصلاحات سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

https://www.facebook.com/ImranKhanOfficial/videos/2832106607035082/

چیئرمین ایچ ای سی نے وزیراعظم کو اعلی تعلیمی اصلاحات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ موجودہ حکومت میں تعلیم کا ترقیاتی بجٹ 29 ارب روپے تک بڑھا دیا گیا،لیکن بعض عناصر منفی ایجنڈا پھیلا رہے ہیں کہ وفاق نے تعلیمی بجٹ کم کیا
وزیراعظم عمران خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیم کا بجٹ دگنا تو ہو سکتا ہے مگر کم نہیں ہوسکتا۔وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں پر130ارب روپے خرچ کرنے کا عندیہ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی تعلیم و تربیت پر بھرپور وسائل خرچ کر رہے ہیں، غیر ضروری طور پر ٹیکس کا پیسہ ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا، حکومت پڑھے لکھے معاشرے کی اہمیت پر یقین رکھتی ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >