سرکاری سکول میں پلر گرنے سے دوبچے جاں بحق، دوزخمی
پنجاب کے شہر علی پور میں انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت دو معصوم بچوں کی جان لے گئی
علی پور کے سرکاری سکول میں سیمنٹ کا پلر گرنے سے 2 بچے جاں بحق، 2 زخمی۔۔ #GNN #GNNupdates pic.twitter.com/5ajQUZylNB
— GNN (@gnnhdofficial) January 20, 2020
اسکول کے پارک میں پلر گرنے سے دو بچے دب کر زندگی کی بازی ہار گئےجبکہ دو زخمی ہوگئے، کنکریٹ کے پلر جھولے لگانے کیلئے بنائے گئے تھےجو چھوٹے بچوں کا بوجھ اٹھانے کی بھی سکت نہیں رکھتے۔
زخمی ہونے والے دو بچوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امدادفراہم کی گئی تاہم زخمی بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
پنجاب میں سرکاری اسکولوں کی حالت زار کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔کئی سرکاری اسکول مناسب عمارتی ڈھانچے سے محروم ہیں ،متعدد میں طلبہ درختوں تلے زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں
جبکہ پینے کا صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولتیں میسر نہیں۔
یہ بھی پڑھیں :بہاولنگر میں سکول کی حالت زار عوام کے سامنے لانے والے دونوں ٹیچرز معطل
پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے تعلیمی میدان میں خاص طور پر جنوبی پنجاب کو بری طرح نظرانداز کیا ہے۔محکمہ تعلیم کی تیار کردہ ضلعی درجہ بندی رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب کے 36 اضلاع کی درجہ بندی میں جنوبی پنجاب کے اضلاع سب سے پیچھے رہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی برسراقتدار آنے سے قبل اور حکومت سنبھالنے کے بعد بھی تسلسل کے ساتھ اعلیٰ تعلیمی معیار کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے رہے ہیں