پشاور کی بچیوں کے لئے گھر سے اسکول تک مفت رکشا سروس
پشاور کی بچیوں کے لئے گھر سے اسکول تک مفت رکشا سروس
پشاور کی بچیوں کے لیے مفت رکشہ سروس
رکشہ ڈرائیور عرب شاہ قریبی علاقوں کی بچیوں کو مفت میں سکول اور مدرسے تک پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کرتے ہیں، یہ ان کا روزانہ کا معمول ہے۔
مزید پڑھیے: https://t.co/rfsNhyGohP pic.twitter.com/6k3D6LP8f2
— Independent Urdu (@indyurdu) January 29, 2020
چھ سال سے ایک نوجوان اپنے رکشا پر سکول کی بچیوں کو مفت گھر سے اسکول اور پھر سکول سے گھر چھوڑ رہا ہے
تفصیلات کے مطابق وارسک روڈ پشاور کا رہائشی عرب شاہ گزشتہ چھ سال سے غریب اور مستحق بچیوں کو انکے گھروں سے اسکول کے لئے پک اینڈ ڈراپ دے رہا ہے
میڈیا سے بات کرتے ہوئے عرب کا کہنا ہے میرا مشن ہے کوئی بچی کرایہ نہ ہونے کی وجہ سے اسکول سے محروم نہ ہو
عرب شاہ نے بتایا کہ وہ صبح کو بچیوں کو اسکول چھوڑ کر اپنے کام پر جاتا ہے دوپہر کو انہیں گھروں کو چھوڑ کر دوبارہ کام شروع کرتا ہے
عرب کا کہنا تھا کہ میری چھ بہنیں صرف سکول دور ہونے کی وجہ سے پڑھ نہیں سکیں تھیں اس لئے میں نہیں چاہتا کوئی اور بچی بھی تعلیم سے رہ جائے
عرب کا کہنا تھا کہ میں نے بہت سے والدین کو خود راضی کیا کہ بچی کو اسکول بھیجیں کرایہ کی فکر نہ کریں
با ہمت نوجوان عرب شاہ کا کہنا تھا کہ میرا خواب ہے اب یہ سروس کالج اور یونیورسٹی کے کی بچیوں کے لئے بھی شروع کروں
Daikh k zara ye na ho k baad main pata chalay k bacho se ziyad’dati kar raha tha.