خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات کو شفاف بنانے کیلئے موبائل ایپ متعارف

خیبرپختونخوا میں پہلی مرتبہ میٹرک امتحانات میں شفافیت کےلیے پشاور بورڈ نے طلبا اور امتحانی عملہ کی حاضری کی جانچ کےلیے موبائل ايپ متعارف کرا دی۔

https://www.facebook.com/samaatvnews/videos/487766508579954/?v=487766508579954

امتحانی اور داخلہ فارم پر بچوں اور بچیوں کی تصاویر نمایاں نہیں ہوگی، بلکہ ایک کیو آر کوڈ ہوگا جس میں امیدواروں کا ڈیٹا موجود رہے گا۔

اس ایپ سے اس بات کا پتہ چلایا جاسکے گا کہ کہیں ایک بچے کی جگہ دوسرا بچہ تو امتحان نہیں دے رہا۔ ایپ سے امتحانات کے دوران اساتذہ اور طلباء کی مانيٹرنگ ہوسکے گی جبکہ وائيوا کے نمبر بھی فوراً مل جائيں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق اگرچہ یہ ایپ صرف پشاور تک محدود ہے لیکن اسے جلد صوبہ بھر میں متعارف کرادیا جائے گا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>