وزیر اعظم ہاؤس میں یونیورسٹی،ابتدائی فزیبلٹی کیلئے 200 ملین روپے درکار

وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی میں بدلنے کے لیے ابتدائی فیزیبلٹی رپورٹ کے مطابق 200 ملین روپے لاگت آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق پرائم منسٹر ہاؤس میں یونیورسٹی کے قیام کے لئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات اور خصوصی اقدامات اسد عمر کا کہنا تھا کہ  اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کے قیام میں تاخیر نہیں ہونی چاہیئے۔

پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن کا اجلاس یفنگ کے دوران یونیورسٹی کے منصوبے پر پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس یونیورسٹی کی ابتدائی فزیبلٹی کے لئے 200 ملین روپے درکار ہوں گے۔ جس میں تین سنٹر آف ایکسیلنس اور آٹھ ڈیپارٹمنٹ ہوں گے۔ جبکہ اس  یونیورسٹی میں جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم پر زور دیا جائے گا۔

اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ملک کو بین الاقوامی معیار کے برابر لانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ اسد عمر کی جانب سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کو ہدایت کی گئی کہ وہ یونیورسٹی کے قیام اور اس میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی تعلیم فراہم کرنے کے لئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے۔

یاد رہے کہ دسمبر 2018 میں ، وزیر اعظم عمران خان کا اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی میں وزیر اعظم ہاؤس کی تبدیلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کا "تبدیلی” کا تصور اس وقت کا ہے جب وہ برطانیہ میں موجود تھے۔

انکا اپنی گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ جب میں پاکستان سے برطانیہ چلا گیا اور وہاں ان لوگوں کا طرز زندگی دیکھا اور وہاں کے سیاسی رہنماؤں کی رہائش گاہیں دیکھی تو” تبدیلی کی طرف نقطہ نظر میرے ذہن میں پیدا ہوا۔ انہوں نے مدینہ کے ان رہنماؤں کی مثال بھی دی جنہوں نے کبھی بھی قوم کے پیسوں کو خود پر خرچ نہیں کیا۔

  • جو کرنے والا کام ہے کہ لوگوں کو سستا اور جلد انصاف ملے۔ جائداد کے مقدمات کا حل نکلے اُس کے لیے کونسی فیزبلٹی درکار ہے۔

  • Ye Atta ur Rehman bohat khabees hey…Musharaf ke time per es ney HEC mein panga dala aur Universities mein corruption paida ki……ub ye IK ke saath aa ker kehta hey universities ke nahi technical education ki zaroorat hey…….aur ub ye nai goli de raha hey PM house University mein quality research keroooo es ke leye 200, 00000 du……..aur ye sub bewqoof ke bachey dein gey…..abbey bhai demaagh estemaal kerooo ye paisa basic education system mein lagou……..es ka result bhi nazr aiye gaa…….kion es Atta Ur Rehman andhoun men Kana Raja ke pechey lagey hu…..ye tu khud Dr. Saleem uz Zaman Saddiqi ka kaam apne naam laga ker scientisit kehlwata hey….


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >