ایچ ای سی کی تمام یونیورسٹیز کو آن لائن کلاسز کا آغاز کرنے کی ہدایات

ایچ ای سی کی تمام یونیورسٹیز کو آن لائن کلاسز کا آغاز کرنے کی ہدایات

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ملک کی تمام یونیورسٹیز کو آن لائن کلاسز کا آغاز کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ملک میں تمام تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے تھے جس کے بعد اب ایچ ای سی نے تمام جامعات کو آن لائن کلاسز کے ذریعے تدریسی عمل کو دوبارہ شروع کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

ایچ ای سی کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام جامعات جن میں لرننگ مینجمنٹ سسٹم(ایل ایم ایس) موجود ہے وہ آن لائن کلاسز کا اہتمام کریں تاکہ ملک میں تدریسی عمل تعطل کا شکار نہ ہوسکے۔

تاہم وہ جامعات جن کو ٹیکنیکل، ٹیکنالوجیکل یا کسی اور مقامی رکاوٹ کا سامنا ہوان میں تعلیمی عمل31 مئی تک معطل رہے گا، اور یہ عرصہ موسم گرما کی تعطیلات میں شمار کیا جائے گا۔

اس دوران یہ جامعات جو ابھی آن لائن کلاسز شروع نہیں کرسکتیں تمام وہ انتظامات پورے کریں کہ جس کے تحت آن لائن ایجوکیشن مہیا کی جاسکے تاکہ اگر کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظرتعلیمی اداروں کو مزید بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیاتو اسوقت تک بیک اپ پلان تیار ہو اور تمام جامعات آن لائن کلاسز فراہم کرنے کی سہولت رکھتی ہوں۔

ایسی تمام جامعات 31 مئی سے پہلے پہلے لرننگ مینجمنٹ سسٹم کو اختیار کرنے کیلئے تیاری کریں، عملے اور اساتذہ کو ٹریننگ دیں اور یکم جون سے ایل ایم ایس کو مکمل طور پر عمل میں لائیں تاکہ سمسٹر کو پورا کیا جاسکے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہم نہیں جانتے پابندی کب تک رہے گی،دوسرے ممالک میں صورتحال ایک جیسی نہیں ہے، اگر پابندی یکم جون سے پہلے اٹھا لی گئی تو ہم باقاعدہ کلاسز کی طرف جائیں گے بصورت دیگر ہم آن لائن اپنی کلاسز جاری رکھیں گے۔

ایچ ای سی نے تعلیمی اداروں کی بندش کے دوران بھی طلبا ء تک تعلیم کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں، آن لائن کلاسز کے انعقاد کیلئے ٹیکنیکل سپورٹ کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے، جو یونیورسٹی انتظامیہ کو آن لائن ایجوکیشن سسٹم کو اختیار کرنے میں مدد کرے گی، جبکہ ایچ ای سی نے نیشنل اکیڈمی فار ہائر ایجوکیشن کو تجویز دی ہے کہ اساتذہ کی آن لائن ایجوکیشن کے حوالے سے صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے آن لائن کورسز کا بھی اہتمام کیا جائے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More