گھروں تک محدود بچوں کے لئے وزیر اعظم عمران خان نے ٹیلی سکول چینل کا افتتاح کردیا

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے باعث ملک میں لگائے گئے لاک ڈاؤن کے باعث گھروں تک محدود تعلیم سے محروم بچوں کے لیے وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی سکول چینل کا افتتاح کردیا۔

ٹیلی سکول چینل کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے وزارت تعلیم اور وزارت اطلاعات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کرونا وائرس کے باعث پیدا شدہ موجودہ صورتحال میں ٹیلی سکول چینل کا افتتاح ایک بہترین آغاز ہے۔

اس ضمن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا آج ملک میں کرونا وائرس کے باعث جو حالات پیدا ہوئے ہیں وہ پہلے کبھی نہ تھے جبکہ ٹیلی سکول چینل کو کرونا وائرس کے خاتمے کے بعد بھی چلنا چاہیے جس سے گھر میں محدود بچے استفادہ کر سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیلی سکول چینل کی بہتری کے لیے حکومت جو بھی کرسکے گی وہ کرے گی جبکہ پاکستان میں اب بھی کچھ ایسے دیہات موجود ہیں جہاں ٹیچرز موجود نہیں ہیں وہاں کے بچے اس اسکول سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔

تقریب میں موجود  وزارت تعلیم کے عہدیدار نے ٹیلی سکول چینل کے حوالے سے کہا کہ ٹیلی سکول کا نیا چینل اپنی نشریات کا باقاعدہ آغاز 14 اپریل سے صبح آٹھ بجے کر دے گا۔ جس کے ذریعہ پہلی جماعت سے لے کر بارہویں جماعت کے طالب علموں کو تعلیمی معاونت فراہم کی جائے گی۔

  • پاکستان کی تاریخ میں سب سے پہلے ذوالفقار علی بھٹو نے ٹی وی پر تعلیم دینے کا حکم دیا تھا ، اور اس پروگرام کی کوالٹی بھی بہت اچھی تھی


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >