ایچ ای سی آن لائن کلاسز کیلئے طلباء کو سستے انٹرنیٹ پیکیج فراہم کرے گا

ایچ ای سی آن لائن کلاسز کیلئے طلباء کو سستے انٹرنیٹ پیکیج فراہم کرے گا

آن لائن تعلیم اور طلبہ کی مشکلات، ایچ ای سی مسائل کے حل کے لئے کوشاں

طلبہ کو انٹرنیٹ کے ساتھ ساتھ لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی فراہم کئے جانے کا منصوبہ ہے تاکہ پڑھائی میں خلل نہ پڑے

تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی نے یونیورسٹیز سے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے باعث پیش آنے والے حالات کے دوران آن لائن کلاسز سے متعلق اپنے طالب علموں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دیں۔ جو اس سارے منظر نامے کا جائزہ لے کر طلباء کے لیے مفید ترین راستہ نکالیں تاکہ ان اسٹوڈنٹس کی پڑھائی کا ہرج نہ ہو۔

ذرائع نے اے پی پی کو بتایا ہے کہ ایچ ای سی کے لرننگ مینیجمنٹ سسٹم (ایل ایم ایس) کے تحت یونیورسٹیز کو آن لائن لرننگ کے حوالے سے ایک مکمل اور فعال نظام کی تشکیل میں مدد فراہم کی جارہی ہے۔

اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے ایجوکیشن بنڈل پیکیج کے ذریعے طلباء کو سستا ترین انٹرنیٹ پیکیج فراہم کرنے کا اعلان کیا  ہے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن  (ایچ ای سی) ترجیحی بنیادوں پر طلبا کے لیے آن لائن سیکھنے کے ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

حکام نے بتایا کہ وہ اب بھی دور دراز کے علاقوں میں طلبا کی مدد کے لیے نئے طریقے تلاش کر رہے ہیں اور ان طلبا کے لیے لیپ ٹاپ اور اسمارٹ فون کا بندوبست کر رہے ہیں جو ان کے پاس پہلے نہیں تھے، تاکہ ان طلباء کا تعلیمی سلسلہ برقرار رہے۔

ایچ ای سی نے یونیورسٹیز کو ایک ہدایت نامہ بھی جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وائس چانسلرز کو ذاتی طور پر کورسز کی تصدیق اور منظوری دینی ہوگی اور یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ان کی یونیورسٹی آن لائن کلاسز کے لیے بالکل تیار ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>