پریزیڈنٹ اسلامک یونیورسٹی نے یونیورسٹی فنڈ سے 3 لاکھ کا آئی فون خرید لیا

 

اسلامک یونیورسٹی کے پریزیڈنٹ پر یونیورسٹی فنڈ سے ذاتی استعمال کیلئے 3 لاکھ مالیت کا آئی فون خریدنے کا الزام
اسلام آباد کی اسلامیہ یونیورسٹی کے پریزیڈنٹ پر یونیورسٹی فنڈ سے ذاتی استعمال کیلئے 3لاکھ سے زائد مالیت کا آئی فون خریدنے کا الزامات سامنے آگئے جس کے بعد ٹویٹر پر صارفین کی جانب سے تحقیقات کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

پریزیڈنٹ اسلامک یونیورسٹی نے یونیورسٹی فنڈ سے ذاتی استعمال کیلئے 3 لاکھ کا آئی فون خرید لیا

نجی ٹی وی چینل کے ایک ٹاک شو کے پروڈیوسر عدیل راجہ نے ٹویٹر پر اسلامیہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا ایک نوٹیفکیشن پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یونیورسٹی کے پریزیڈنٹ نے یونیورسٹی فنڈ سے اپنے ذاتی استعمال کیلئے 3 لاکھ 12 ہزار روپے مالیت کا آئی فون خریدا ہے، تعلیم تو بہت مہنگی ہے، افسوس ہوا ایک یونیورسٹی کا پریزیڈنٹ فنڈز سے ذاتی استعمال کیلئےگولڈن کلر کا مہنگا آئی فون خرید کر مزے کررہا ہے۔

عدیل راجہ نے اپنی ٹویٹ کے ساتھ نوٹیفکیشن منسلک کیا جس میں لاکھ 12 ہزار کی ادائیگی کی منظوری دی گئی ہے، یہ معاملہ ہے تو گزشتہ سال کا لیکن منظر عام پر اب آیا ہے جس پرعوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے ٹویٹر پر صارفین کا کہنا ہے حکومت کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔

ٹویٹر پر انعم حمید نامی ایک خاتون نے لکھا کہ میں تو ابھی تک اسلامیہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے گزشتہ سمسٹر کی تنخواہ کا انتظار کررہی ہوں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >