جوس بیچنے والے باہمت لڑکے نے میٹرک میں اعلیٰ نمبر حاصل کرکے مثال قائم کر دی

ملتان:ایک ایسے با ہمت لڑکے کی کہانی جس نے مزدوری کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم حاصل کرنے میں مثال قائم کردی۔

کہتے ہیں اگر انسان میں کچھ کرنے کی لگن اور ہمت ہو تو وہ نا ممکن کو بھی ممکن بنا سکتا ہے، ایسے ہی مثال ملتان کے ایک باہمت لڑکے نے قائم کی ہے، جس نے مزدوری کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم حاصل کر کے ایک مثال قائم کردی ہے۔

ملتان سے تعلق رکھنے والا سولہ سالہ حذیفہ تمام نوجوانوں کے لیے مثال بن کر ابھرا ہے، جس نے گزشتہ سال میٹرک کے امتحانات میں 1100 میں سے 1050 نمبر حاصل کر کے تعلیمی میدان میں ایک مثال قائم کردی ہے۔

حذیفہ نے اپنی کہانی بیان کرتے ہوئے خبر رساں ادارے کے نمائندے کو بتایا کہ والد کے وفات پا جانے کے بعد میں اکیلا ہی مزدوری کرکے گھر کا خرچ چلا رہا ہوں، جبکہ مجھے پڑھنے کا بھی شوق تھا لیکن میں نے اپنے شوق کو ختم نہیں ہونے دیا اور پوری لگن کے ساتھ میں دن رات محنت کرکے گھر چلانے کے ساتھ پڑھتا بھی رہا، جس کا پھل مجھے مل گیا۔

حذیفہ کا کہنا تھا کہ میں ڈاکٹر بننا چاہتا ہوں، لیکن وسائل کی کمی میرے خواب کے آڑے آرہی ہے، لیکن اگر کوئی میری معاونت کرے تو میں آپ نے اس خواب کو پورا کر سکتا ہوں۔

دوسری جانب سی ای او ایجوکیشن نے سولہ سالہ حذیفہ کی محنت ، حوصلہ اور قابلیت کو دیکھتے ہوئے اس کے تعلیمی خرچہ اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >