بچوں کیلئے بنائی گئی اردو کہانیوں کا ویڈیو منصوبہ "طفلاطون”

گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے کی این جی او "زندگی ٹرسٹ” گزشتہ کچھ عرصے سے سندھ حکومت کے ساتھ تعلیمی بہتری کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور اب زندگی ٹرسٹ نے بچوں کے لیے تخلیقی کہانی ویڈیوز سیریز کا منصوبہ شروع کردیا ہے۔

بچوں کیلئے اینیمیٹڈ تخلیقی ویڈیوز کے منصوبے کو ‘طفلاطون’ اردو کہانیوں کا نام دیا گیا ہے اور اس سلسلہ کا آغاز اسی سال اپریل میں شروع کیا گیا تھا۔

‘طفلاطون’ اردو کہانیوں کے منصوبے کے تحت اب تک شہزاد رائے کی این جی او کی جانب سے 3 ویڈیوز جاری کی گئی ہیں، جنہیں والدین اور بچوں کی جانب سے خوب سراہا گیا ہے۔

‘طفلاطون’ اردو کہانی منصوبے کے سلسلے کی پہلی ویڈیو ‘پلس کا جادو’ اپریل 2020 میں ریلیز کی گئی تھی، دوسری ویڈیو ‘تو بولتا کیوں نہیں؟’ کو 28 اپریل کو ریلیز کیا گیا تھا۔

‘طفلاطون’ اردو کہانی منصوبے کی تیسری ویڈیو ‘ٹینا کی چٹ پٹ دنیا’ کو اسی مہینے 4روز پہلے 22 اگست کو ریلیز کیا گیا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >